
مسئلہ کشمیراور اقوام متحدہ
بدھ 15 اکتوبر 2014

نبی بیگ یونس
پاکستان نے طویل مدت کے بعد سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ پر زور دیا اور قراردادوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
(جاری ہے)
اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے تو اقوام متحدہ پھر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقدام کرے گا یا پھر بھی اُس کا یہی موقف ہوگا کہ دونوں ملک اِس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے مل بیٹھ کر حل کریں، اور جنگ جھڑنے پر جو تباہی آئے گی اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اگر اقوام متحدہ کا یہ خیال ہے کہ اُسکی قراردادیں پرانی ہوچکی ہیں، لیکن مسئلہ کشمیر پرانا تو نہیں ، یہ مسئلہ کشمیر ہی ہے جسکی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ کشمیری گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں، آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے اور خطے میں کشیدگی کا سبب بھی مسئلہ کشمیر ہی ہے۔ اِس لئے اگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر خاموش تماشائی بنا ہے تو یہ ایک المیہ ہے۔ اقوام متحدہ کو نہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی بربریت نظر آرہی ہے اور نہ ہی بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں پر مسلسل فائرنگ، اس کے باوجود وہ امن قائم کرنے والا چمپین بنا بیٹھا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے سیاسی مشیر پروفیسر ہری اوم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سرتاج عزیز کے خط کا نوٹس نہ لینا مسئلہ کشمیر پر مداخلت سے کُھلا انکار ہی نہیں بلکہ پاکستان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ ہری اوم کو اِس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کشمیریوں کا خون ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے، اگر کشمیری نوجوانوں نے نوے کی دھائی میں بندوق اٹھائی تھی تو وہ اب بھی اٹھا سکتے ہیں اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناخوں چنے چبوانے کا گُر جانتے ہیں۔ اگر بھارتی حکمرانوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ نام نہاد ہے اور وہاں پرامن صورتحال ہے تو پھر وہاں سات لاکھ فوج تعینات رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ کشمیر ایک مسئلہ تھا ہے اور اُس وقت تک رہے گا جب تک اِس مسلئے کو کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ بھارت کچھ بھی کرے اُس کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا وگرنہ آگ بجھی نہیں ، کشمیر میں سلگنے والی آگ نہ صرف بھارت کی تمام ریاستوں بلکہ جنوبی ایشیا کے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اُس کے بعد اقوام متحدہ کو بھی ہوش آجائے گی ور مسئلہ کشمیر کو ایک سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئے اپنا کردارادا کرنے کیلئے آگے آئے گا۔ اگر اقوام متحدہ جنوبی ایشیا کے خطے اور دنیا بھر میں واقعی امن کا خواہاں ہے تو اُسے مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اِسے حل کرنے کیلئے فوری اقدام کرنا ہونگے، کہیں یہ نہ کہنا پڑے ، بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.