
اداکارہ میرا اور چور حکمران
پیر 15 جون 2015

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
لیکن ترک خاتون اول کی فراخ دلی اور سخاوت کی کوئی انتہا نہیں جس نے اپنے شوہر طیب اردگان کے ہمراہ پاکستان آکروہ ہار سندھ کے ایک پسماندہ اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقے داد وکے ایک ریلیف کیمپ میں اجتماعی شادی میں آٹھ دولہنوں کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا اور اُس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی کو ہارتھماتے ہوئے کہا کہ یہ اُنکی طرف سے دولہنوں کو تحفے میں دیا جائے۔
ہار اُس وقت کے چیئرمین نادرا علی ارشد حکیم نے سولہ لاکھ روپے میں خریدا اوررقم آٹھ دولہنوں میں تقسیم کی گئی۔ اس کے بعد چیئرمین نادرا نے ہار وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو دیا کہ اُسے وزیر اعظم ہاؤس میں شوکیس کے اندر پاک ترکی دوستی کی علامت کے طور پر رکھا جائے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دو روز قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ترکی کی خاتون اول ایما نے طیب اردوغان کی جانب سے سیلاب زدگان کو عطیے میں دیا جانے والا ہار چوری ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ کے انکشاف کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کرلیا کہ ہار اُنکے پاس ہے۔ ہاں بھئی کیوں ہے آپ کے پاس، کس لئے رکھا ہے اِسے گھر میں، کس کی ملکیت ہے یہ۔۔۔۔۔۔ واہ جی واہ مرحبا آپ کو کہ آپ نے اس کو گھر میں سنبھال کر رکھا ہے۔۔۔۔سید یوسف رضا گیلانی صاحب یہ دلائل پیش کررہے ہیں چونکہ ترکی کے عوام نے ایک مرتبہ ہار پاکستان سے خرید کر ترک خاتون اول کو واپس کردیا تھا اور میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتا تھاا س لئے اپنے پاس رکھا ہے ۔ جناب، اگر واپس کرنا ہی تھا تو 2010سے اب پانچ سال ہوگئے، آپ کی پارٹی کی حکومت کے خاتمے کو بھی دو سال سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے اور ہار آپ نے ابھی تک گھر میں رکھا ہے! سید یوسف صاحب کا کہنا ہے کہ ہار کی قیمت دو لاکھ روپے تھی لیکن چیئرمین نادرا نے سولہ لاکھ میں کیسے خیردا؟ یوسف رضا صاحب دو لاکھ میں تو آج کل ایک انگوٹھی بھی مشکل سے آتی ہے یہ تو ہار تھا!جو بھی ہے اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہمیں اداکارہ میرا کے نکاح کے اوپر نکاح سے کوئی دلچسپی نہیں، یہ انکا ذاتی معاملہ ہے تاہم ایک وزیراعظم کی طرف سے سیلاب زدگان کو دئے گئے عطیہ کا ہار چوری کرنا سنگین معاملہ ہے۔ اللہ کرے اس پر بھی کمیشن نہ بنایا جائے بلکہ فوری طور پر چور کو سامنے لایا جائے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.