
بے غیرت کون!
ہفتہ 7 مئی 2016

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
کیا یہ لوگ کوئی آسمانی مخلوق ہیں، یہ سوپر نیچرل ہیں؟ کوئی سیاستدان ہو، جنرل ہو، جج ہو، صحافی ہو یا کچھ اور قانون سب کیلئے یکساں ہوتا ہے۔ کہنے تو پاکستان میں بھی قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے لیکن قانون پر عمل در آمد نہیں ہے۔ اگر نیئر بخاری والا کام کسی غریب آدمی نے کیا ہوتا تو نہ جانے کتنے سال کیلئے جیل چلا جاتا، لیکن یہ غیرقانونی کام کرنے والا پیپلز پارٹی کا جیالا اور سیاستدان نیئر بخاری تھا جس نے نہ صرف ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولا، بلکہ اپنے کئے پر کوئی ندامت بھی ظاہر نہیں کہ اور وآسانی کے ساتھ ضمانت بھی کرادی۔
جس ملک میں انصاف نہ ہو اور سب کیلئے حقوق مساوی نہ ہو وہ ملک اور معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ۔ پاکستان میں چند ہزار روپے کا بجلی بل دیر سے ادا کرنے والے غریب لوگوں کا میٹر کاٹ دیا جاتا ہے لیکن جو طاقتور لوگ بل ہی نہیں دیتے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، اشارہ توڑنے والے ایک ڈرائیور کا چالان کیا جاتا ہے لیکن رات دن قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو تحفظ فراہم کیاجاتا ہے۔ جنرل پرویز مشرف دومرتبہ آئین اور قانون توڑ کر سنگین غداری کا مرتکب ہوا لیکن اسے 89 روز تک اے ایف آئی یو میں تحفظ دیا گیا، سنگین غداری کے مرتکب شخص کیلئے قانون میں سزائے موت ہے لیکن اس صورت میں کیا ہو گاجب افراد قانون و آئین سے بالاتر ہوں۔ یہاں تو آئین توڑنے والوں کو گارڈ آف آنر دیکر پرتپاک طریقے سے رخصت بھی کیا جاتا ہے اور انہیں بیرون ملک رسائی بھی دی جاتی جبکہ عدالتوں میں انکے خلاف کئی مقدمات زیر التویٰ ہوتے ہیں۔
نیب میں کرپشن کے 179میگا اسکینڈل ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، اس ملک میں بیس سال قبل موٹر سائیکل رکھنے والوں کے پاس آج طیارے ہیں اور وہ کھربوں روپے کے مالک ہیں، یہی لوگ عام لوگوں کو بے غیرت کہتے ہیں، عام لوگوں کا خون نچوڑ کر یہ لوگ دنیا کے بادشاہ بن گئے۔ بے غیرت کون اور غیرت مند کون یہ سب کو معلوم ہے !
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.