
فیصلہ آگیا
منگل 28 جولائی 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
بے یقینی کی تیسری بڑی وجہ یہ کہ ہم نے نیاپاکستان بنانے کی خاطرجلسے ،جلوسوں اور دھرنوں میں ایساانداز اختیارکیاجسے بے تحاشہ پذیرائی ملی۔جونہی ہمارا ”پروگرام“شروع ہوتا نسلِ نَو خودبخود کھنچی چلی آتی ۔یہ بجاکہ ہمیں اِس اندازِ سیاست کواپناتے ہوئے کروڑوں اربوں خرچ کرنے پڑے اورصرف ڈی جے بٹ نے ہی ہم سے کئی کروڑ ”ہتھیا“لیے لیکن کچھ پانے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کھوناہی پڑتاہے۔حاسدین الزام دھرتے رہے کہ سونامیے اورسونامیاں تو میوزیکل کنسرٹ دیکھنے آتے ہیں ،نیاپاکستان بنانے نہیں لیکن ہم نے کبھی پلٹ کرجواب دینابھی گوارانہیں کیاکہ ”حاسدحسد کی آگ میں خود ہی جلاکرے“۔ ہم نے نیاپاکستان بنانے کی خاطر کئی جانوں کی قربانی بھی دی لیکن یہ سوچ کرصبر شکرکر لیاکہ ”خونِ صدہزار انجم سے ہوتی ہے سحرپیدا“۔انہی اوردیگر کئی وجوہات کی بناپر ہمیں یقین تھاکہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گالیکن جمعے کی صبح پتہ چلاکہ” ہونی“ توہو چکی اور”ہونی“ کوتو ہوکر ہی رہناہوتاہے۔ ۔۔۔ تحقیقاتی کمیشن کا فیصلہ آگیاکہ 2013ء کے انتخابات صاف اورشفاف تھے ،دھاندلی کاشائبہ تک نہ تھا اورمنظم دھاندلی کاتو سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔تحقیقاتی کمیشن نے الیکشن کمیشن کو”رگڑا“ بھی دیااور ہماری اشک شوئی کی خاطر اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھ دیاکہ تحریکِ انصاف کا تحقیقاتی کمیشن کے قیام کامطالبہ کچھ ایساغلط بھی نہیں تھا لیکن ہمارے دِلی دردکوچیف جسٹس محترم ناصرالملک سمجھ سکے نہ جسٹس امیر ہانی مسلم اورنہ ہی جسٹس اعجاز افضل۔ ہم تویہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ اب وزیرِاعظم ہاوٴس سونامیوں کا ہوگا لیکن ہمارے خواب چکناچور ہوگئے اسی لیے اب سارے سونامیے مِل کرتواترکے ساتھ یہ گا رہے ہیں
ہم بھری دنیا میں تنہا رہ گئے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.