
ہم پاکستانی ہیں مگر؟
اتوار 27 ستمبر 2020

راجہ فرقان احمد
(جاری ہے)
اگلی صبح اس سڑک سے ایک قافلہ گزرا لیکن پتھر ہٹانے کے بجائے بادشاہ کو برا بھلا کہتے دوسری طرف سے گزر گئے.
کچھ دیر بعد ایک نوجوانوں کا گروپ بھی گزرا انہوں نے پتھر کو سائیڈ میں کرنے کے بجائے سڑک کے کونے سے گزر گئے اور بادشاہ کی نالائقی کا ڈھنڈورا پیٹتے رہے. اسی طرح کئی قافلے آئے اور گزر گئے لیکن کسی نے جرات نے کی کہ وہ اس پتھر کو سائیڈ میں کریں. یہی سلسلہ دن بھر چلتا رہا. رات کو وزیر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بادشاہ آپ سب سے ملنا چاہتا ہے اس لیے آپ سب اس روڈ پر آجائیں. بادشاہ کی آمد کی خبر سن کر سب اس جانب چل پڑے. جب بادشاہ وہاں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ پتھر اسی طرح پڑا ہے. بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ یہ پتھر ہٹایا جائے. جوں ہی اس پتھر کو ہٹایا گیا اس کے نیچے سے ایک بیک ملا. اس بیک کو کھولا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ بیک پیسوں سے بھرا تھا. تب بادشاہ نے اس پورے واقعہ کو بیان کیا کہ جو اس پتھر کو ہٹاتا وہ اس انعام کا حقدار ہوتا. یہ بات سن کر پورا مجمع ایک دوسرے کی طرف شرمندگی سے دیکھنے لگا.اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جب تک ہم خود آگے بڑھ کر اس معاشرے کو بدلنے کی کوشش نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے. جو ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے اس کو اپنے حکمرانوں پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے. اپنے حکمرانوں کو کوسنے اور جملے کسنے کے بجائے ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے.
اب ذرا میں پاکستانی عوام کی بات کرتا ہوں جو آئے روز اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر سارا ملبا اپنے حکمرانوں پر ڈالتے ہیں. ہم وہ قوم ہیں جو بیچ سڑک پر گاڑی پارک کرکے دو دو گھنٹے گم ہو جاتے ہیں لیکن جب کوئی دوسرا یہ غلطی کر بیٹھے تو اس کو باشن دیتے ہیں. عمل اس بات کا ہے جو کام انسان خود نہ کرے اس پر دوسرے کو بھی عمل کرنے کی نصیحت نہ دے لیکن کیا کہیے اس پاکستانی قوم کا. نو پارکنگ لکھے ہونے کے باوجود ہم گاڑی وہاں پر ہی پارکنگ کرتے ہیں.
پاکستان کے آئین میں درج جو ہماری ذمہ داریاں ہیں اس پر عمل کرنے کے بجائے ہم دور بھاگتے ہیں لیکن جب اپنے حق لینے کی بات کی جائے تو اس قوم کو آئین میں درج بنیادی حقوق، انسانی حقوق باخوبی یاد ہوتے ہیں.
اول تو پاکستان میں یہ کم ہی لکھا نظرآئے گا کہ یہاں پر کوڑا پھینکنا منع ہے لیکن جہاں ان نظروں سے یہ الفاظ گزرے ہوں گے اسی کے نیچے کوڑے کا ڈھیر پڑا دکھائی دئے گا. یہ سب کچھ دیکھ کر ہم اپنے حکمرانوں کو برا بھلا کہتے ہیں کہ وہ کچھ کرتے نہیں. ٹریفک سگنل کا ہی حال دیکھ لیجئے کہ اگر لال بتی بند بھی ہو جائے تو گاڑی روکنے کے بجائے بھگاتے ہیں. آے روز نوجوان افراد ون ویلنگ کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن ہماری نظروں میں قصوروارکون؟ پولیس. والدین اپنی اولاد کو سمجھانے کے بجائے پولیس والوں پر الزامات لگاتے ہیں. پولیس کا کام ہے کہ وہ یہ روکے لیکن اس طرح کے واقعات کی اموات کا قصوروار صرف اور صرف وہ والدین ہیں جو اپنے بچوں کو روکتے ٹوکتے نہیں اور نہ سختی کرتے ہیں.
پانی کا ہی مسئلہ لے لیجئے کے آنے والے سالوں میں ماہرین کے مطابق پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہوگا. یہ کام حکومت کا ہے کہ وہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں مگر عوام کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اس مشن میں حکومت کا ساتھ دے. اکثر آپ لوگوں کو یہ دیکھنے کو ملے گا کہ لوگ پانی کا ضائع کرتے ہیں. پانی کی ٹوٹی کھلی رہتی ہے، گاڑیاں دھونے کے لئے پوری ٹینکی ضائع کرتے ہیں.
جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے اثر ہونے والا ساتواں ملک ہے. حکومت کی جانب سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے. درخت لگائے جارہے ہیں لیکن کیا ہم نے اس میں کوئی کردار ادا کیا؟ کیا ہم نے کوئی درخت لگائے؟ ہم یہی بات کرتے ہیں کہ گرمیوں کے مہینوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن کیا ہم نے اس مسئلہ پر کبھی کچھ سوچاہے؟ کیا ہم نے اپنا کردار ادا کیا؟
یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جب تک ہم خود معاشرے کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے یہ معاشرت تبدیل نہیں ہوسکتا. حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے مگر عوام کو ان تمام مسائل پر حکومت کا ساتھ دینا ہوگا. ہمیں اپنی آئینی ذمہ داری نبھانا ہوگی نہ کہ ذمہ داری سے دور جاننا. آج سے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس معاشرے کو بدل کر دکھائیں گے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
راجہ فرقان احمد کے کالمز
-
ففتھ جنریشن وار اور ہمارا کردار
بدھ 22 ستمبر 2021
-
خواتین پر تشدد کے واقعات
پیر 20 ستمبر 2021
-
ففتھ جنریشن وار
منگل 22 جون 2021
-
احتساب یا انتقام
جمعرات 28 جنوری 2021
-
مشرق وسطی اور بگڑتے ہوئے حالات
پیر 4 جنوری 2021
-
تاریخ سے سبق کب سیکھیں گے
ہفتہ 12 دسمبر 2020
-
ہم نہیں بدلے گئے
جمعرات 19 نومبر 2020
-
حق حقدار تک۔۔۔
منگل 10 نومبر 2020
راجہ فرقان احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.