
سموگ حفاظتی اقدامات ناگزیر
منگل 16 نومبر 2021

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
سموگ زدہ ماحول میں سانس لینے سے گھٹن اور آلودگی کا احساس ہوتا ہے ۔ فضا میں موجود سلفیٹ اور کاربن مونو آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار زمین پر بسنے والے انسانوں کے پھیپھڑوں اور دل کے نظام کے علاوہ جلد اور گلے کو متاثر کر سکتی ہے ۔ اگر کسی فرد کو سموگ کی وجہ سے انفیکشن شروع ہو جائے تو سب سے پہلے گلے میں خراش یا زخم ہوجانے کے ساتھ ساتھ آواز بیٹھ سکتی ہے ، مسلسل خشک کھانسی ہو سکتی ہے ۔ چھینکیں آنا شروع ہوسکتی ہیں، حلق میں ریشہ پیدا ہو سکتا ہے ، آنکھوں میں بھی شدید چبھن یا جلن ہونا شروع ہو سکتی ہے۔ دل کے امراض ، پھیپھڑوں کے امراض اور سانس کی بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ یہ تمام شکایات ایک تندرست آدمی کو سموگ کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہیں۔ اور جو افراد پہلے سے ہی سانس کی مختلف بیماریوں مثلاً دمہ، پھیپھڑوں کے کینسر اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لئے سموگ زہر قاتل ہے اور ایسے افراد کے لئے مزید بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے ۔ فضائی آلودگی سے عمر رسیدہ افراد حاملہ خواتین اور چھوٹے بچے کمزور مدافعتی نظام ہونے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ سموگ میں موجود اوزون سے محفوظ رہنے کے لئے آنکھوں پر بھی حفاظتی چشمے استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ سموگ والے علاقوں میں زیادہ محنت و مشقت ، بھاگنے ، دوڑنے ، ورزش اور کھیل کود سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ سموگ کی وجہ سے ہوا کا پریشر زمین پر کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس پھولنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر سانس لینے میں مشکل پیش آ سکتی ہے اور اگر سانس اکھڑ جائے تو سانس بحال ہونے میں دقت ہوتی ہے ۔
انسانی صحت کے ساتھ ساتھ سموگ درختوں اور پودوں پر بھی نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کی وجہ سے درختوں کے مسامات بند ہو جاتے ہیں اور اس طرح ماحول میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جو بلاواسطہ انسان کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔ اگر ہم سموگ سے آلودہ کسی علاقے میں موجود ہیں تو ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ سموگ کے دوران چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں اور گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ فضا کو صاف کرنے والے مختلف فلٹرز اور ایسے جدید آلات دستیاب ہیں جن کو استعمال کر کے ہم اپنے گھروں، دفاتراور گاڑ یوں کی فضا کو صاف رکھ سکتے ہیں۔ سردیوں میں سموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے، صبح شام لیمن گراس قہوہ استعمال کرنا چاہئے ، ڈرائی فروٹ استعمال کرنا چاہئے۔ ہر ممکن احتیاط کے علاوہ ہمیں اپنے علاقے میں موجود پودوں اور درختوں کو کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہئے اور درختوں میں اضافہ کرنا چاہئے ۔اس کے علاوہ گاڑی چلاتے وقت گاڑیوں کی رفتار دھیمی ر کھنا اور فوگ لائٹس کا استعمال کر نا چاہئے ۔وہ لوگ جو دمے یا سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں انہیں زیادہ رش یا ٹریفک جام والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.