برطانیہ کا سٹوڈنٹ ویزا

منگل 14 جولائی 2020

Rana Jahanzaib

رانا جہانزیب

السلام و علیکم قارئین،آج کے کالم میں ہم آپکو برطانیہ کے سٹوڈنٹ ویزے کے متعلق معلومات فراہم کرینگے۔ سب سے پہلے یہ باتکہ جب بھی برطانیہ آنے کا سوچیں تو اپنے کالج اور یونیورسٹی پر اچھے طریقے سے ریسرچ کرکے پراپر جینون اور معیاری ادارے میںداخلہ لیں، ماضی میں اسطرح ہوا ہے کہ کچھ عطائی ایجنٹ آپکا داخلہ جس کالج میں کروا دیتے ہیں وہ سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا،یا اگر ہوتا بھی ہے تو اس میں پڑھائی نہیں ہورہی ہوتی، بس کالج کے نام سے ایک بلڈنگ ہی ہوتی ہے
اگر آپ ایسے کسی فرضی کالج میں داخلہ لیکر برطانیہ آجاتے ہیں تو آگے مستقبل میں آپکے لئے ویزا ایکسٹینشن میں بہت مشکلات پیشآسکتی ہیں اور برطانوی حکومت آپکا ویزہ کینسل کرکے آپکو واپس بھی بھیج سکتی ہے
برطانیہ کا سٹوڈنٹ ویزا لینا قدرے آسان اور بہت سارے یورپی اور مغربی ممالک کی نسبت پڑھائی اور معیار زندگی کے حوالے سےفائدہ مند ہے۔

(جاری ہے)

اور برطانیہ کی ڈگری کی ویلیو بھی پوری دنیا میں مانی جاتی ہے۔ پوری دنیا سے طالب علم پڑھنے اور اعلی تعلیم حاصلکرنے برطانیہ آتے ہیں۔ برطانیہ کی بہت ساری یونیورسٹیز پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتی ہیں۔ اگر ہم یوکے کی ٹاپ کی یونیورسٹیز کیبات کریں تو QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے  2021 کی جو رینکنگ جاری کی ہے انکے مطابق برطانیہ کی پہلے نمبر پر آکسفورڈ یونیورسٹی،دوسرے نمبر پر کیمبرج، تیسرے اور چوتھے نمبرز پر امپیریل کالج لندن اور یو سی ایل یعنی یونیورسٹی کالج لندن ہے۔

جبکہ یونیورسٹیآف مانچسٹر چھٹے اور یونیورسٹی آف برسٹل نویں نمبر پر ہے۔
گو کہ برطانیہ کی ٹاپ کی یونیورسٹیز میں داخلی لینا قدرےمشکل ہے ، مگر برطانیہ کی عام یونیورسٹی جس کی فیس ٹاپ کی یونیورسٹیز سےقدرےکم ہوتی ہے، اسکی ڈگری کی ویلیو بھی انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔
برطانیہ کے بہت سارے چھوٹے چھوٹے شہر ایسے ہیں جہاں بہت اچھی، معیاری اور کم فیس والی یونیورسٹیاں آپ کو مل جائینگیجن کی فیس تقریباً 10K پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے جیسے کہ مثال کے طور پر انگلینڈ کی کووئنٹری یونیورسٹی، سنڈرلینڈ یونیورسٹی اور بکنگھمنیو یونیورسٹی۔

ویلز کی یونیورسٹی آف کمبریا اور سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ۔
برطانیہ کا سٹوڈنٹ ویزا اپلائی کرنے کیلئے آپ کو بنیادی طور پر چھے چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
1۔ آپکا شناختی کارڈ جو کہ پاسپورٹ ہوگا
2- یونیورسٹی کا داخلے کا لیٹر جسے CAS لیٹر کہا جاتا ہے۔
جب آپکا داخلہ یونیورسٹی میں غیر مشروط طور پر ہوجاتا ہے تو یونیورسٹی آپکو کیس لیٹر یعنی “کنفرمیشن آف ایکسیپٹینس فار سٹڈیز” جاریکردیتی ہے اور آپکو اپنی ویزا کی درخواست میں اس کیس لیٹر کا نمبر ڈالنا ہوتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیے کہ جو معلومات آپ نےداخلے کیلئے یونیورسٹی کو دی ہیں، ویزہ کیلئے بھی وہی معلومات ہوں، اگر ان میں رد و بدل ہوگا تو آپکا ویزہ ڈیلے ہوسکتا ہے۔ کیس لیٹرمیں معلومات ضرور چیک کرلیں تاکہ آپکو ویزہ ملنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
ہر ایک کالج یا یونیورسٹی کو حکومت کی طرف سے سال کا انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کو داخلہ دینے کا کوٹہ ملا ہوتا ہے
3- ٹی بی ٹیسٹ
برطانیہ آنے کیلئے آپکو اپنے قریبی صحت کے مرکز یا ہسپتال سے ٹی بی کی سکریننگ کروانا ہوتی ہے اور اسکا سرٹیفیکیٹ آپکو اپنی ویزہدرخواست کے ساتھ لگانا ہوتا ہے
4- انگریزی زبان کا ٹیسٹ
برطانیہ کی سرکاری زبان چونکہ انگریزی ہے لہٰذا آپکو برطانیہ آنے سے پہلے انگریزی کا ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے۔

یہ ٹیسٹ یونیورسٹی میںداخلے کیلئے بھی لازمی ہے۔ عمومی طور پر برطانوی یونیورسٹیز آپکو IELTS یعنی “انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم” کرنے کا اوراس میں کورس کی ضرورت کے مطابق مقررہ سکور جسے بینڈ کہا جاتا ہے، پیش کرنے کا کہتی ہیں۔ اور یہ پریکٹس کرکے حاصل کیاجاسکتا ہے
5۔ کریمینل ریکارڈ سرٹیفیکیٹ
سٹوڈنٹ ویزے کیلئے درکار کاغذوں میں آپکو اپنا کریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی لگانا پڑتا ہے۔

یہ کریمٹر سرٹیفیکیٹ کریمینل کریکٹر کے بارے میںہوتا ہے اور آپکے لوکل کونسلر کے زریعے یا پولیس اسٹیشن سے بنتا ہے۔
6- برطانیہ میں پڑھائی کے دوران رہائش  کیلئے مقررہ مینٹیننس فنڈ
برطانیہ میں رہائش کے دوران استعمال ہونے والا خرچہ اور آپکے کورس کی فیس آپکے پاس ہونا ضروری ہے، بلکہ اگر اس سے زیادہ پیسے بھی ہوں تو آپکا کیا کیس زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔

لندن میں ماہانہ خرچہ 1265 پاؤنڈ یا زیادہ سے زیادہ نو ماہ تک کا خرچہ دکھانا ہوتاہے جو کہ  تقریباً 11,385 پاؤنڈ اور لندن سے باہر کا تقریباً 9,135 پاؤنڈ ہے
برطانیہ کا سٹوڈنٹ ویزہ اپلائی کرنے کیلئے ہوم آفس فیس 348 پاؤنڈ جبکہ ہیلتھ سر چارج 150 پاؤنڈ ہے
برطانیہ میں جب آپ اپنی ڈگری مکمل کرلیتے ہیں تو  حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 سے ڈگری کرنے والے سٹوڈنٹس کیلئے دوسال کا ورک پر منٹ شروع کررہے ہیں جو آگے کسی اور کیٹیگری میں ٹرانسفر بھی ہوسکتا ہے
ڈپلومہ پروگرام پر ہفتے میں دس گھنٹے جبکہ ڈگری پروگرام پر ہفتے میں بیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے
برطانیہ میں سٹوڈنٹس رہائش حاصل کرنا اتنا مشکل نہیں، کیونکہ یہاں دیسی لوگوں کی خاصی تعداد موجود ہے جو نئے آنے والے لوگوںکی رہنمائی کرتی ہے۔

سٹوڈنٹ ہاسٹل تو کافی مہنگا ہوجاتا ہے یا گھر کرائے پر لینا ہو تو کافی کاغذات اور اِنکم درکار ہوتی ہے اور کافیمہنگا بھی ہے۔ لہذا زیادہ تر سٹوڈنٹس گھر یا فلیٹ میں کمرے شئر کرکے رہتے ہیں،
اگر آپ بھی یونیورسٹیز کی رینکنگ یا فیس کے حوالے سے اپنے بجٹ میں یونیورسٹی چیک کرنا چاہتے ہوں تو ukuni.net سے آپ اپنیمرضی کے مطابق یونیورسٹیز کی مزید معلومات چیک کرسکتے ہیں
اوپر دی گئی تمام معلومات آپ ukcisa.org.uk پر حاصل کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی رینکنگ آپ topuniversities.com سے حاصلکرسکتے ہیں۔ خرچہ اور سٹوڈنٹ ویزے سے متعلق برطانیہ کی پالیسی اور بنیادی معلومات آپ برطانیہ حکومت کی ویب سائیٹ gov.uk سے حاصل کرسکتے ہیں۔ رہائش سے متعلق معلومات اور گھر کرائے پر حاصل کرنے کیلئے معلومات آپ rightmove.co.uk پر حاصلکرسکتے ہیں۔ جاب سے متعلق معلومات آپ gumtree.com سے حاصل کرسکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو آج کا کالم پسند آیا ہوگا۔ اسکےمتعلق کسی بھی قسم کے مزید سوالات کیلئے آپ ای میل کے زریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شکریہ

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :