
برطانیہ کا نیا ورک پرمٹ پوائنٹ بیس سٹم
بدھ 22 جولائی 2020

رانا جہانزیب
یہ سسٹم پوری دنیا میں ہنر مند افراد کو سادہ ،موثر اور آسان طریقے سے اپنے ایمپلائر کے زریعے برطانیہ میں داخلے کا ایک نیا دروازہکھولے گا
برطانیہ میں ہیلتھ سسٹم سے متعلقہ ورکرز کیلئے ایک نیا ویزہ “ہیلتھ اینڈ کیئرویزا “ بھی متعارف کروایا ہے۔ جو کہ اپلائی تو اسی ورکپرمٹ روٹ یعنی ٹئر 2 پر ہوگا لیکن اس میں اور بہت ساری چھوٹ دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
اسکے بارے میں ہم الگ سے تفصیل میں آپکوبتائیں گے۔ جبکہ آج کے اس کالم میں ہم جنرل اپلیکیشن جو کہ ٹئر 2 ویزہ کے تحت پوائنٹ بیس سسٹم کے زریعے اپلائی ہوتی ہیں اس پر بات کرینگے
اس ورک پرمٹ پر برطانیہ آنے کیلئے آپکو 70پوائنٹس چاہئیں۔ ان 70 پوائنٹس میں 50 نان ٹرانسفر ایبل پوائنٹس ہیں یعنی یہ آپکومخصوص چیزوں کے ملیں گے اور وہی مخصوص چیزیں آپ کو چاہئیں۔
جبکہ باقی کے 20 ٹرانسفر ایبل پوائنٹس ہیں وہ آپ بہت ساری چیزوں سے کوالیفائی کرسکتے ہیں جس میں آپکی تعلیم، آپکی عمر اور آپکی تنخواہ کا
جو نان ٹرانسفر ایبل پوائنٹس آپ کو چاہیں انکی فہرست کچھ یوں ہے
یوکے ہوم آفس کے منظور شدہ سپانسر سے جاب آفر لیٹر کے 20 پوائنٹس ملیں گے۔ اس سرٹیفیکیٹ پر آپکی ذاتی معلومات، آپکیجاب کے بارے میں معلومات وغیرہ شامل ہوتی ہیں اور یہ سرٹیفیکیٹ الیکٹرانک ہوتا ہے اور آپکا ایمپلائر آپکو بس اس سرٹیفیکیٹ کانمبر دیتا ہے جو آپ ویزہ ایپلیکیشن میں لکھ دیتے ہیں
یہ جاب آفر کم از کم (آر کیو ایف لیول 3 ) یعنی برطانیہ کا ریگولیٹڈ کوالیفیکیشن فریم ورک ہے اسکے لیول 3 سکل تک کی مناسبجاب پر 20 پوائنٹس ملیں گے۔ اس لیول پر کم از کم سالانہ تنخواہ مائگریشن ایڈوائزری کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 32K£ ہے
انگریزی زبان جاننا:
جس میں B1 ٹیسٹ پاس ہوں یا IELTS کے 4 بینڈ سکور ہوں یا پھر آپ کی ڈگری انگریزی میں پڑھائی گئی ہو اوریوکے کا ادارہ (UK NARIC) آپکو انگریزی کے اس لیول کے برابر کا سرٹیفیکیٹ دیدے۔ اسکے آپکو 10 پوائنٹ ملیں گے
یہ 50 پوائنٹ آپکو انھی چیزوں سے حاصل کرنے ہیں اور یہ بنیادی 50 پوائنٹ ہیں۔ اگر یہ آپکے پاس ہیں تو پھر آپ اگلے پوائنٹس کیطرف بڑھ سکتے ہیں
جو باقی کے 20 ٹرانسفر ایبل پوائنٹس ہیں وہ آپ کئی چیزوں سے اور کئی چیزوں کو ملا کر حاصل کرسکتے ہیں جس کی تفصیل درج زیلہے
اگر آپکی عمر 26 سال سے کم ہے اور سالانہ تنخواہ 20,800£ ہے تو 20 پوائنٹ
اگر آپ جس کیٹیگری میں ملازمت کرنے آرہے ہیں اسی مضمون میں آپ پی ایچ ڈی کی ہے تو 10 پوائنٹ
اگر آپکی سالانہ تنخواہ 23,400£ ہے تو 10 پوائنٹ
اگر آپکی عمر 26 سال سے کم ہے اور سالانہ تنخواہ 25,600£ ہے تو 20 پوائنٹس
اگر آپکی ملازمت شارٹ آکوپیشن میں ہے اور سالانہ تنخواہ 20,400£ ہے تو 20 پوائنٹس
اسی طرح آپ مختلف چیزیں ملا کر بیس پوائنٹ پورے کرسکتے ہیں
باقی کے جنرل لوازمات یعنی کریمینل ریکارڈ کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ٹی بی کا سرٹیفیکیٹ اور مینٹیننس کے فننانشل کاغذات بحرحال آپکوساتھ لگانے ہیں۔
مینٹیننس میں آپکو کم از کم 945£ دکھانے ہیں جو آپکے بینک میں کم از کم 90 دن سے زیادہ تک پڑے ہوں۔ یعنی دوسرے لفظوں میں945£ کی تین مہینے کی سٹیٹمنٹ اپلیکیشن کے ساتھ لگے گی۔
لیکن اگر آپکا سپانسر یعنی نوکری دینے والا ادارہ Aریٹڈ ہے تو پھر آپکو اس مینٹیننس فنڈ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ فنڈ آپکو آپکا سپانسرضرورت پڑنے پر مہیا کرسکتا ہے
اور یہ بات بھی یاد رکھیں برطانیہ انگلش ملک ہے جہاں سرکاری زبان انگریزی ہے لہذا اگر آپکا کوئی بھی ڈاکومنٹ انگریزی زبان میںنہیں ہے تو آپکو اسکی اٹیسٹڈ انگریزی ٹرانسلیشن ساتھ لگانی ہے
اس کالم کے بارے میں اپنے تاثرات سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ اگر آپ اس اے متعلق مزید معلومات جاننا چاہتے ہیں تو کمنٹس کےزریعے ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ شکریہ
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.