گلو راج
ہفتہ 28 جون 2014
(جاری ہے)
۔کیا آپ کو یہ بات محسوس ہوتی ہے۔ ۔؟؟کہ فوج آپ کی بے جا تنقید بھی سنے اور آپ کے حکم کی تکمیل بھی کرے۔
۔ آپ کو دوستوں اور دشمنوں کی پہچان کیوں نہیں ہوتی ۔ ۔ ؟؟ ۔ ۔ازلی دشمن جو پاکستان کے وجود کو دنیا کے نقشے پر برداشت نہیں کرتا کی دعوت پر آپ بیٹے کو ساتھ لے کر انڈیا روانہ ہوتے ہوئے آپ کو کشمیر کے معصوم اور بے گناہ لوگ نظر کیوں نہیں آئے ۔۔؟؟۔۔کشمیر میں ہندو ستانی حکومت جس طریقے سے کشمیریوں کو کنٹرول کرنے میں سالوں سے لگی ہوئی ہے وہی انداز آپ انڈیا سے سیکھ کر واپس آئے تاکہ آپ کی حکومت کے خلاف کوئی پارٹی جب بھی احتجاج کرے آپ ان سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار کھڑے ہوں۔تحریک منہاج القرآن کا جائزہ لیا جائے تو ایک بات کھل کے سامنے آتی ہے وہ یہ کہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری اور ان کے گروپ کے لوگ پرامن لوگ ہیں۔ ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ میں جس کی قیادت ڈاکٹر صاحب خود کررہے تھے لاہور سے لے کر اسلام آباد کے حساس علاقوں تک یہ پارٹی کئی دن تک اسلام آبادمیں موجود رہتی ہے اور ان تمام دنوں میں تمام راستوں اور مقا مات پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آتا۔ ۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ پورے لانگ مارچ میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹتا ۔ ۔ اتنے پر امن اور مہذب لوگوں کے ساتھ میاں صاحب آپ نے کیسا سلوک کیا ۔۔؟؟ آپ کی پولیس اور آپ کے پالتو غنڈوں نے بربریت کی ایسی مثال قائم کی جس کی مثال دور آمریت میں ملنا مشکل ہے۔ ۔ سفید داڑھی والے بزرگوں کو فٹ پاتھ کے اوپر کھسیٹا گیا۔ ۔ نوجوانوں کو فٹ بال سمجھ کر ضربیں لگائی جاتی رہیں۔ ۔ ماؤوں بہنوں کے سروں سے چدروں کو اتارا گیا ۔ ۔ عورتوں کو برہنہ کیا گیا۔ ۔ جہاں لاٹھی چارج کی بھی ضرورت نہیں تھی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ۔ ۔۔ ایک دن آپ اپنی تقریر میں تمام پارٹیوں کو حکومت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کا گزارشات کرتے ہیں اور اگلے ہی روز آپ خود اپنے ہی لوگوں کے ساتھ دہشت گردی کرنے سے گریز نہیں کرتے، اور بڑی بے دردی سے لاشوں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ ۔ طالبان کو تو پاک فوج سنبھال لے گی مگر آپ کی طالبنائزیشن کو کون لگام دے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رؤ ف اُپل کے کالمز
-
ثواب کی فیکٹریاں
جمعہ 3 اپریل 2020
-
عائشہ بمقابلہ عائشہ
اتوار 6 اگست 2017
-
مصطفی کا کمال
بدھ 27 اپریل 2016
-
پاناما ہنگامہ
اتوار 17 اپریل 2016
-
امام کربلا سے مدینہ تک
ہفتہ 24 اکتوبر 2015
-
ٹاپ ٹین
پیر 14 ستمبر 2015
-
ایسے ہوتے ہیں قائد
جمعرات 25 دسمبر 2014
-
گو نواز گو
جمعہ 28 نومبر 2014
رؤ ف اُپل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.