
قربانی
پیر 13 اکتوبر 2014

رؤ ف اُپل
(جاری ہے)
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے وقت امت مسلمہ نے سنت محمدی ﷺ کو نظرانداز کرتے ہوئے عیدالاضحی کا تہوار گزار دیا۔ عید کی اسلامی روایات کو نظرانداز کرنے میں سب سے بڑھ کر پاکستانی میڈیا نے اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھا۔ ۔ عیدالاضحی ایک مذہبی تہوار ہے ، جسے منانے کے لیے ویلنٹائن ڈے جیسے پروگرام ترتیب دینا بے غیرتی اور بے حیائی ہے۔ ۔ (یہ الگ بحث ہے کہ ہمیں ویلنٹائن ڈے منانا چاہیے یا نہیں)۔ ۔ کہیں بکروں کے جوڑے بنائے جارہے ہیں۔ ۔ مشہور ایکٹروں کو ان کا رشتہ دار بنا کر ان کی شادیا ں کروائی جارہی ہیں،ان کے نام رکھے جارہے ہیں۔ ۔ کوئی اس پہ مہندی سے007لکھ رہا ہے۔ ۔ کہیں بے ہودہ ڈانس چل رہا ہے ۔ ۔ بکری بمقابلہ
بکراکے پروگرامز میں مرد اور خواتین اداکاروں کی ٹیمیں بناکر مقابلے ہورہے ہیں۔ ۔۔ کسی ایک ٹی وی چینل پہ نہیں یہ بے حیائی اور بے غیرتی اکثر چینلز پہ عید کے موقع پر جاری رہی۔ ۔ شرم وحیا ء قربان ہوتی رہی۔
قربانی کے جانوروں کے حوالے سے نمائشی مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ ۔حاجی صاحب نے بیس لاکھ کے اُونٹ ذبح کئے ۔ ۔ بٹ صاحب نے دو ،دو لاکھ روپے کے بکرے خریدے ۔ ۔ چیمہ صاحب نے پانچ لاکھ کا بیل قربان کیا۔ ۔ مغل صاحب نے دس لاکھ کے چھ بکرے ذبح کیے ۔۔ سیٹھ صاحب نے دس اُونٹ قربان کئے۔ ۔ عبادت سے زیادہ دنیا داری کی اہمیت اور نمودونمائش ہمارے معاشرے میں رواج پا رہی ہے ۔ ۔ دوسری طرف مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ پریشان اور قربانی کا فریضہ انجام دینے میں مشکلات کا شکار رہا ،بعض نے کم قیمت جانور خریدے بعض نے اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالا جبکہ اکثریت قربانی کے جانور اور قربانی کے گوشت سے محروم رہی۔ ۔ قربانی کے حوالے سے اللہ تعالی کا حکم واضع ہے۔ ۔ ناں تو قربانی کا گوشت اور خون ہم تک پہنچتا ہے ۔ ۔ جو پہنچتا ہے وہ آپ کا تقوی ہے ،جو مسلمان مالی وجوہات کی وجہ سے قربانی نہیں کرسکے وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں کیونکہ وہ اہل نصاب نہیں ہیں اور صبر میں ہی اُن کے لیے بے تحاشا اجر ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رؤ ف اُپل کے کالمز
-
ثواب کی فیکٹریاں
جمعہ 3 اپریل 2020
-
عائشہ بمقابلہ عائشہ
اتوار 6 اگست 2017
-
مصطفی کا کمال
بدھ 27 اپریل 2016
-
پاناما ہنگامہ
اتوار 17 اپریل 2016
-
امام کربلا سے مدینہ تک
ہفتہ 24 اکتوبر 2015
-
ٹاپ ٹین
پیر 14 ستمبر 2015
-
ایسے ہوتے ہیں قائد
جمعرات 25 دسمبر 2014
-
گو نواز گو
جمعہ 28 نومبر 2014
رؤ ف اُپل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.