کرونا سے نجات توبہ کا دروازہ کھلاہے

پیر 23 مارچ 2020

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

میرے پروردگارمجھے بخشش دے اورمیری توبہ قبول فرما بلا شبہ تو بہت توبہ قبول کرنے والا ہے یا اللہ توسب سے بڑا اور طاقتور ہے اورمیان سب سے بڑا گناہگار ہوں امجھے معاف کر دے کرونا اور اس جیسے تمام موذٰی امراض کو ختم کردے ۰۰۰آمین ۰۰۰ہر پاکستانی دعا مانگے انشا اللہ نجات ملے گی اس کے ساتھ احتیاطتی اقدامات اور پر بھی عمل کریں وبائی امراض اللہ تعالے سے دوری کا نتیجہ مگر توبہ کا دروازہ کھلا ہے اب بھی توبہ کرلیں اس وقت پوری دنیا کوکروناکاسامناہے اورکرونا کے خطرناک وائرس کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہیں کرونا وائرس نے متاثرہ نے متاثرہ ممالک کو معاشی نقصان اور ہر شعبہ زندگی پر برُی طرح اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں بے قابو کرونا دنیا کے 162ممالک میں لاک ڈاوٴن اور پاکستان سمیت متعدد ممالک میں یہ وبائی مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ہر ملک کرونا پر قابو پانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر توجہ مذکور کر رکھنے کے علاوہ اپنے عوام کو کورونا سے بچنے کیلئے شعور سے آگائی بھی دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کر نے میں مصروف ہے پاکستان میں بھی کورنا سے نپٹنے کے اقدامات جاری ہیں عوام کو اعداد وشمار سے گھبرانا نہیں چاہیے افواہوں پر ہر گز یقین نہ رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اس وبا کو پھیلنے نہ دینا چاہیے بیسویں صدی میں بر صغیر سمیت کئی ممالک کو طاعون نے اپنی لپیٹ لیا انسانوں کی ان گنت ہلاکتیں روزمرہ کی معمول بنی چیچک ۔

(جاری ہے)

انفلوئزہ ۔ملیریا ، سوائن فلو کی وباپھیلی اُس دور میں میڈیشن کی سہولت نہ ہونے کے برابر لوگوں میں شعور کی کمی علاج و معالج کی سہولت سے بھی محرومی کرونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلے پنجاب عثمان بزدار کورونا کی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے شہروں قصبات اور گاوٴں سطح پر صفائی کی بہتری کے اقدامات کرائیں اور مضر صحت اشیاء کی فروخت اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرائیں تاکہ شہروں قصبات اور گاوٴں سطح پر صفائی کی بہتری آسکے سماجی شہری حلقوں نے کہا ہے کرونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے گلیوں محلوں اور پبلک مقامات پر گندگی کے ڈھیروں کو فی الفور ختم کیا جائے اور گلیوں اور پبلک مقامات پر پھینکنے والوں اور عملہ صفائی کے ذمہ گندگی اُٹھانے کے کام کی مانیٹر ننگ کو معمول بنایا جائے اور گھروں کی گندگی باہر پھنکنے پر پابندی بھی لگائی جائے تاکہ شہر کی صفائی ماحول میں بہتری کا رججان فروغ پا سکے دونوں صورت میں جس محلہ کی صفائی کی ذمہ داری عملہ کی کوتائی دیکھی جائے اس کے خلاف فوری کاروائی ہو اسی طر ح گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں اور پبلک مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور لوگوں میں صفائی رکھنے کا شعور بیدار کیا جائے یہ وقت کا تقاضا بھی ہے اور کرونا کی روک تھام میں مدد مل سکے گی اور عوام کو کرونا وائرس سے بچاوٴ کی حفاظتی طریقوں سے آگاہی جاری رکھی جائے جب دواکام نہیں کرتی تو اللہ تعالے سے دعا مانگنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اللہ تعالے نے عبادت گزاروں کی دعااور پھونک میں صفا رکھی ہے قرآن مجید کی آیات بھی وبائی امراض سے نجات دلاتیں ہیں ابن سینا نے سو لہ سال کی عمر میں معالج کے طور پر شہرت پائی ان کے ہاں دن بدن مریضوں کی تعد اد میں اضافہ ہوتا کیا اور لائق اساتذہ کی نگرانی میں مختلف علوم میں اٹھارہ سالوں میں عبور حاصل کیا ان کا تعلق بخارہ (از بکستان) سے تھا فلسفے طبیعیات عربی ادب دینیات فککیات کا علم بھی از بر کر رکھا تھا بطور معالج ان کا چرچا تھا ان سے روایت ہے ایک روز وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ ریسرچ جڑی بوٹیوں کیلئے الصبح جنگل میں سے گزررہے تھے ان نے دیکھا ایک پہاڑ کی غارکے باہر لوگوں کا جم گھٹا لگا ہوا ہے اور ان کے ہاتھوں میں پانی بھرے برتن ہیں آگے بڑ ھ کر ان لوگوں سے دریافت کیا تو ان نے بتایا پہار کی غار سے ایک بزرگ نکلیں گے اور پانی والے برتنوں کو ہاتھوں سے اوپر اٹھائیں گے وہ پھوک ماریں گے اور ہمارا علاج ہو جائے گاچند لمحوں کے بعد ایک باریش بزرگ غار سے باہر آئے اور پھوک مارا اور اسی لمحہ غار کے اندر چلے گئے اور آنے والے لوگوں نے کہا بیماری سے شفا مل جائے گی اس پر میں نے سر پکڑلیا اور گہری سوچ میں پڑ گیا یہ کونسا طریقہ علاج ہے میں نے غار اندر جانے کی کوشش کی مگر بتایا گیا اب ملاقات مشکل ہے کل الصبح آگے لائن میں لگ جائیں ملاقات ہوسکے گی اسی سوچ میں فیصلہ کیا اس طبیب کا طریقہ علاج دیکھ کر ہی جانا رات وہی جنگل میں قیام طعام اگلی صبح تک کے انتظار میں کیا الصبح بیدار ہو کر پہلے ہی لائن میں لگ گیا لوگ پانے لے کر آئے غار سے بزرگ نکلے اور پھونک مار کر واپس جانے لگے تو ان کے ساتھ میں بھی غار میں داخل ہوگیا انہوں نے مجھ کو بیٹھنے کو کہا جب میں بیٹھ گیا تو آنے کا مقصد پوچھا تو میں نے دریافت کیا یہ کون سا طریقہ علاج ہے انہوں نے کہا جب دوا کام کرنا چھوڑ دے تو دعا ہی کام آتی ہے جس پر میں عمل پیرا ہوں لوگوں کو شفا ہو رہی ہے میں دریافت کیا یہ کہاں سے سیکھا ہے کہنے لگے میرے استاد ابن سینا ہیں جن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے جہاں دوائیں کام کرنا چھوڑ دیں وہاں دعا کام کر جاتی ہے یہ سن کر مجھے حیرانگی ہوئی جو میں نے کتاب میں لکھا اس پر عمل نہ کر سکا اور بزرگ نے عمل کر دیکھایا جب میں بزرگ کو بتایا میں ہی ابن سینا ہوں تو احترام کرتے ہوئے اٹھااورکہا آپ کو میرے استاد ہیں میں نے عمل گیا اور اللہ تعالے سے لو لگائی اور دعاسے علاج کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ ایک واقع سابق پرنسپل اسلامیہ کالج فیصل آ باد فزکس کے پروفیسر محمد رفیق لودھرا جو کہ جمعرات کو روحانی محافل منعقد کرتے ہیں اور ان کی زندگی روحانی سلسلہ سے منسلک ہے انہوں نے ایک ملاقات میں واقع سنایا ہماری روحانی محفل میں ایک شخض آیا اوربتایا میں کینسر کا مریض تھا اور میرا چہرا کنیسر کے باعث بد نما ہوگیا جگہ جگہ علاج کروانے سے بھی مرض سے چھٹکارہ نہ مل سکا اور ڈاکٹروں نے لاعلاج مرض قرار دیتے ہوئے کہا کھا پی لو ایک دو ماہ ہی زندگی ہے مویوس ہو کر گھر لوٹ آ یا وضوگیا نماز پڑھی اور رات گئے تک اللہ تعالے سے بار بار رو رو کر معافی مانگی اور دعا کی اللہ تعالے نبی کریم ﷺ کاایک امتی اس چہرہ کے ساتھ تیرے سامنے پیش ہونے سے شر مندہ ہے اور دعا مانگتے ہوئے اونگھ آگئی اور سو گیا خواب میں نبی کریم کی زیارت ہوئی لب لگایا تو میری جاگ کھل گئی جب اپنے چہرہ کو ہاتھ لگایا تو چہرہ پہلے کی طرح تھا اور کینسر کا مرض ختم ہو چکا تھا دعائیں انسان کو بچالیتی ہیں آج کل بھی بڑے ڈاکٹر بھی مریضوں کو سورت رحمان پڑ ھنے سننے کا بھی علاج کے ساتھ مشورہ دیتے ہیں قرآن کریم انسانوں کیلئے رحمت ہی رحمت ہے علماء بھی مختلف امراض کیلئے سورتوں کو بیان کرتے ہیں ضرہ ورت اس بات کی ہے دنیا بھر میں کرونا نے انسانوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ہمیں اپنی کوتاہیوں گناہوں اور اللہ تعالے اور نبی کریم ﷺ سے دوری پر اللہ تعالے کے حضور جھک جھک کر توبہ اور معافی گڑگڑا کر مانگی چاہیے اللہ بڑا ہی مہربان اور معاف کرنے والا ہے ااحتیاطتی تدابیر اور علاج کے ساتھ اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق گزارنے کا عہد کر لیں اور عمل کریں تو اس وبا سے نجات مل جائے گی وبائیں ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :