دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں

جمعرات 26 مارچ 2020

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

کورونا وائرس دنیا بھر میں انسانوں کو جکڑنے میں مصروف ہے۔پاکستان بھی کورونا وائرس نے لپیٹ میں لے رکھاہے۔ انتہاْئی مشکل حالات میں ایک بار پھر افواج پاک حکومتی اداروں کے ساتھ ملکرسرگرم عمل ہے۔ہر مشکل دور میں فوج کا کردارہمیشہ قابل فخر رہا ہے۔مگر جب بھی ملک وقوم پر مشکل وقت آیا عوام فوج حکومت اپوزیشن ایک پیج پرآ کر سر خرو ہوئے۔

اس وقت دنیا کے ساتھ پاکستان بھی انتہائی بدترین معاشی سہولتوں کی محرومی بیروزگاری جیسے مسائل سے دوچارہے۔عوام کو بھی اس وقت صبروتحمل کفایت شعاری قانون کی پاسداری حفاظتی اقدامات کو ااپناتے ہوئے اس مشکل کی گھڑی کا مقابلہ کرنا ہے۔گردونواح کے بھائیوں کے دکھ درد ضروریات کو بھی باٹنا ہے۔یہ ہی زندہ قوم ہونے کی پہنچان ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس دنیا بھر تازہ ترین صورت کے مطابقکورونا وائرس دنیا بھر میں انسانوں کو جکڑنے میں مصروف ہے۔

جان لیوا وبا سے 196 ممالک میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔ 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 264 ہوگئی ہے۔فرانس میں مزید231 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 1 ہزار 331 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 233 ہے۔

ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار77 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 27 ہزار 17 ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 37 ہزار 323 ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 206 ہے۔اس عالمی وبا سے اسپین میں 3 ہزار 445 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار611 ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار671 ہوگئی ہے جبکہ یہاں اب تک 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس اب تک 7ہزار 503 افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔یہ وائرس اٹلی میں 74 ہزار 386 افراد کو بیمار بھی کر چکا ہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کیحوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مہلت وبا کے متاثرین کی تعداد 1022 ہوچکی ہے، جن میں 93 فیصد مریض باہر سے سفر کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں، جن کی عمریں21 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 413، پنجاب میں310، بلوچستان میں 117، خیبر پختونخوا میں 80 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں81، دارالحکومت اسلام آباد میں20، آزاد کشمیر میں 1 فرد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر سے 148 پاکستانیوں کو لے کر پرواز پرسوں پاکستان پہنچی ہے جبکہ آج چین سے 5 لاکھ این 95 ماسک موصول ہوگئے ہیں ۔جبکہاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت مسلح تنازع کو لاک ڈاو?ن کرنے اور اپنی توجہ ہماری زندگیوں کے لیے حقیقی خطرے سے لڑنے کا ہے۔

ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری دنیا کو مشترکہ دشمن (کورونا وائرس) کا سامنا ہے جو کسی قومیت، لسانیت، فرقے یا مذہب کو نہیں دیکھتا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب دنیا میں مسلح تنازع میں اضافہ ہوتا ہے تو خواتین، بچوں، معذور افراد اور نقل مکانی کرنے والوں کو سب سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ان لوگوں میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جنگ زدہ علاقوں میں صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ’صحت کے ماہرین جو پہلے ہی بہت تھوڑی تعداد میں ہیں، کو اکثر ہدف بنایا جاتا ہے، پناہ گزین اور تشدد کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ ہے،وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اس بات کو واضح کرتی ہے کہ جنگ کتنی بڑی حماقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے مسلح تنازع کو لاک ڈاوٴن کریں اور ہماری جانوں کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے جنگ لڑنے والے ممالک سے کہا کہ ’دشمنی سے پیچھا چھڑائیں، عدم اعتماد اور عداوت کو ایک طرف رکھیں، بندوق توپ کو خاموش کریں، فضائی حملے ختم کریں، یہ بہت اہم وقت ہے جان بچانے والی امداد کی راہیں کھولنے کا، سفارتکاری کے قیمتی دروازے کھولنے کا اور خطرے کا شکار افراد میں امید جگانے کا‘۔آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ جی 20 ممالک غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی معطل کریں۔

قرضوں کی معطلی سے کورونا وائرس سے پریشان غریب ملکوں کو آسانی ملے گی۔آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف اور فنانشل مارکیٹس کو اسٹرانگ سگنل دیا جائے۔وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہرکا کہنا ہے کہ قرضوں کی معطلی کے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے خط کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کورونا وائرس کے تناظر میں قرضوں کی معطلی پر زور دے رہے تھے، امید ہے کہ عالمی ادارے قرضوں کی معطلی کی اس تجویز کو قبول کرلیں گے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، اس پر سیاست کرنے کی بجائے ملک میں مہلک وباء کو روکنے کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، حکومت وباء پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کو روکنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات کی تعریف کی ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنے کیلئے اس مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ زرتاج گل نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں، وزیر اعظم عمران خان نے بھی عوام کو وباء سے بچنے کیلئے سیلیف آئیسولیشن کی ہدایت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے ملک میں سنگین مضمرات پیدا ہوں گے۔پاکستان میں لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ کیلئے حکومت کی جانب سے جو ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے اس کی منصفانہ تقسیم کیا ممکن ہوسکے گی ۔ بے نظیر فنڈ زکواہ عشر فنڈ کی طرح لوٹ مار کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہو گا ورنہ حقداروں کو حق نہیں مل سکے گاَ۔ پاکستان کو اس مشکل گھڑی سے مل جل کر نکالنا ہے،

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :