
کبھی سوئی میں دھاگہ ڈالا ہے
پیر 1 مارچ 2021

رومانہ گوندل
سوئی میں دھاگہ ڈالنا بظاہر ایک معمولی کام ہے لیکن ایک طرف تو یہ پیغام ہے کہ کوئی بھی کام معمولی نہیں ہوتا ، بلکہ وہ کسی بڑے کام کا آ غاز ہوتا ہے۔ دوسرا سوئی میں دھاگہ ڈالنے میں کئی راز چھپے ہیں ۔ دھاگہ ڈالنے کے لیے پہلے اپنے جسم کو پرسکون کرنا ضروری ہے، پھر پوری توجہ سوئی کے چھوٹے سے سوراخ پہ رکھنی پڑتی ہے اور بعض اوقات ایک آنکھ بھی بند کر لی جاتی ہے تا کہ توجہ بھٹک نہ سکے۔
(جاری ہے)
دنیا میں رہتے ہوئے کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو پریشان اور ڈسٹرب کر تی ہیں لیکن کامیابی کے لیے یا تو جسم کا استعمال کر کے ان کو بدل لیں یا پھر دماغ سے کام لے کے انہیں قبول کر لیں کیونکہ صرف ان کو سوچ سوچ کے جلنے کڑھنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ یہ محض اپنے آپ سے ایک جنگ ہے ، جس کا نتیجہ بے سکونی کے سوا کچھ نہیں۔ اور خود کو پر سکون ر کھنا ہی سب سے پہلی جیت ہے۔ اس کے بعد اپنی زندگی میں کچھ مقاصد بنائیں اور ان پہ مکمل فوکسڈ ہو کے کام کریں اور اس سے دوسروں کے رویوں اور باتوں سے بد دل ہو کے اپنے مقصد سے ہٹنے کے بجائے ایک آ نکھ بند کر لیں جو توجہ بھٹکا رہی ہو اور صرف اور صرف اس مقصد کو پانے کے لیے کو شش کریں اور ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی سینے کی کوشش کریں۔ ان کے چھوٹے موٹے مسئلے حل کر کے، اگر وہ نہیں کر سکتے تو کم از کم کسی کی بات سن کے تسلی کے دو لفظ یا ایک اچھا مشورہ دے دیں۔
اور جب آپ نے کسی کو سینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو بس پوری توجہ اسی پہ رکھیں ، اپنی اور دوسروں کی نظر سے پرکھنا نہ شروع کر دیں۔ہمارے معاشرے کا ایک مشہور فقرہ کہ ہم تو ایسے نہیں کرتے اس ہم کے پیمانے پہ لوگوں کو پرکھنا چھوڑ دیں۔ کیونکہ ہر انسان غلط نہیں ہوتا بس جب تک ہم دوسرے کی جگہ نہیں ہوتے تب تک ہم اس عمل کے صیحیح یا غلط ہونے کا جواز ، محض اپنی سوچ اور عمل کو نہیں بنا سکتے۔
جس طرح سوئی میں دھاگہ ڈالنا ایک آ غاز ہے اسی طرح ہر بڑے کام کا آ غاز چھوٹے چھوٹے کامو ں سے ہوتا ہے۔ اس لیے زندگی میں چھوٹے چھوٹے کام کرنا سیکھ جائیں۔ کسی سے مسکرا کے ملنا ، راستے سے گزرتے ہوئے پتھر ہٹا دینا، کسی بھولے ہوئے کو راستہ بتا دینا۔ یہ کام بظا ہر چھوٹے ہوتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ یہ انسان کے اندر سے تبدیلی لے آتے ہیں۔ اور انقلاب ہمیشہ اندر کی تبدیلی سے ہی آتے ہیں ۔
ایک پھول اگر چاہے ، گلستان بن جائے
ایک خون کے قطرے میں ہے تاثیر اتنی
ایک قوم کی تاریخ کی عنوان بن جائے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رومانہ گوندل کے کالمز
-
عورت محفوظ نہیں
بدھ 25 اگست 2021
-
یہ صرف ایک خبر نہیں تھی
پیر 16 اگست 2021
-
فرعونیت غرق کر دیتی ہے
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
خواب زندہ رہتے ہیں
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
ہم غیر جانبدار ہیں
جمعرات 8 جولائی 2021
-
اختتامِ رمضان
پیر 10 مئی 2021
-
روزے چھوڑیں، ثواب کمائیں
جمعہ 7 مئی 2021
-
بس تھوڑی سی برداشت
منگل 4 مئی 2021
رومانہ گوندل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.