بھارتی کرونا

منگل 8 جون 2021

Roshni Khawar

روشنی خاور

 بھارت میں کروناوائرس مقدمات کی تعداد,808,372 تک پہنچ گئی ہے، اور مرنے والوں کی تعداد 346,784 پر کھڑا ہے۔ بھارت عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر زیادہ متاثر ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملک میں فعال مقدمات مسلسل نو دنوں تک دو لاکھ چالیس ہزار رہی ہیں۔  کل معاملات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی چھ ریاستیں مہاراشٹر(5,805,565)، کرناٹک (26,35,122)، کیرالہ (2,584,853)، تامل ناڈو (2,172,751)، اور آندھرا پردیش (1,738,990) ہیں.
آج کرونا کی وجہ سے جو انڈیا کی حالات ہے وہ ساری دنیا کو پتہ ہیں.جس طرح کرونا نے وہاں پر تباہی مچائی ہے. لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں.  بھارت میں کرونا کی ایک اور نئی اقسام کوواڈ ڈیلٹا جو کی پہلی تین لہروں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

جس کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور دن بہ دن اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
بھلے دشمن سہی،بھلے ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ جو اس وقت بھارت میں ہو رہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو انہوں کے سامنے انہیں کا کیا آرہا ہے.سب جانتے ہیں کہ انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہوتا ہے ان کو کتنی بے دردی کے ساتھ مارا جاتا ہے.اس سے بڑھ کر کشمیر کے مسلمانوں کے اوپر جو ظلم یہ لوگ کرتے ہیں. اتنے طویل عرصے کا کرفیو ان پر لگا دینا.بے گناہ لوگوں کی جان لے لینا. دن دہاڑے لوگوں کے گھروں میں گھس کر ان کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت کو لوٹنا. اور بھی بہت کچھ وغیرہ وغیرہ.
وہاں کے حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو جلا کر جو آخری رسومات (انٹام سنسکار) ادا کرتے ہیں دریا گنگا میں بہاتے ہیں ۔

  وہ تک ادا کرنے کو تیار نہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک اللہ تعالی ظالم کو مہلت دیتا ہے. لیکن اللہ کی پکڑ بہت درد ناک ہوتی ہے۔ دیکھا جائے تو مکافات عمل کی چکی پستی تو بہت آہستہ ہے لیکن پستی بہت باریک ہے. ویسے کتنی عجیب بات ہے کہ دوسروں کی دفعہ  اپنا مقافات عمل یاد آجاتا ہے اور اپنی دفعہ اللہ تعالی غفور الرحیم یاد آجاتا ہے. کہ وہ تو گناہوں کو بخشنے والا ہے۔

اس کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ وہ ایک بھوکے پیاسے کو کھانا کھلانے سے معاف فرما دیتا ہے۔ اور بخش دیتا ہے۔ ویسے تو پاکستان کے اپنے حالات بھی زیادہ اچھے نہیں ہیں.یہاں بھی عورتوں, بچیوں کے ساتھ زیادتی, چوریاں ڈکیتیاں, چھوٹی چھوٹی بات پر قتل اور مظلوموں کا حق مارنا,حرام کھانا,یہاں کے لوگوں کا پیشہ بن گیا ہے. کرونا جیسی وبا کا ہونا ہمارے اپنے کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے ہے۔
ہم دعا ہی کرسکتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ہم سب کے گناہوں پر معافی دے اور اس وبا سے ہماری جان چھڑوائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :