
ووہان میں پاکستانی طلباء کی مصروفیات
جمعہ 18 ستمبر 2020

شاہد افراز خان
رواں برس بائیس جنوری کو کووڈ۔19 کی شروعات میں صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں چینی حکومت نے ووہان میں لاک ڈاون کر دیا جس کا مقصد چینی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر دنیا کے عوام کا تحفظ تھا۔
(جاری ہے)
آج ووہان میں تعلیمی ادارے ،تفریحی مقامات ،کاروباری مراکز ،سیاحتی مقامات اور صنعتیں کھل چکی ہیں۔شہر میں گہما گہمی اور پررونق مقامات دیکھ کر ہر گز یہ گمان نہیں ہوتا ہے کہ یہ وہی شہر ہے جس کے باسیوں نے 76روز دنیا سے کٹ کر گزارے ہیں ، شہر میں ویرانی اور سنسانی کا وہ عالم کسی بھیانک خواب کی مانند معلوم ہوتا ہے۔ ووہان کی جدوجہد نے ایک چیز دنیا کو ضرور سکھائی کہ کامیابی ہمیشہ انہی کے قدم چومتی ہے جو آزمائش میں صبر ،ہمت ،حوصلے اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حالات سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ڈٹ کر سامنا کرتے ہیں۔

اس وقت ووہان کی مختلف جامعات میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء کی تدریسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔پاکستانی طلباء سے گفتگو کے دوران ایک مشترک چیز سامنے آئی کہ سب نے چین کی مرکزی حکومت ،ووہان کی مقامی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ایک مشکل صورتحال میں جس انداز سے طلباء کا بھرپور خیال رکھا گیا بلاشبہ یہ بے مثال ہے۔
یونیورسٹی آف ووہان میں زیرتعلیم دو بہنوں سحر اقبال اور مہر اقبال نے بتایا کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد اُن کی تدریسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر حفاظتی اقدامات اپنائے گئے ہیں جس میں ٹمپریچر کی پیمائش ، ماسک کی پابندی ، ہیلتھ کوڈ کی تصدیق اور صحت و صفائی سے متعلق دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔یہ دونوں بہنیں پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے بات چیت میں بھی انسداد وبا میں چینی حکومت کی کاوشوں اور پاکستانی طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کی تحسین کرتی رہی ہیں۔ سحر اقبال اور مہر اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران یو ٹیوب پر اپنا ایک چینل بھی بنایا ہے جس میں انہوں نے ووہان میں انسداد وبا کی بہتر صورتحال اور اپنے روزمرہ معمولات کے حوالے سے پاکستانی ہم وطنوں کو ہمہ وقت باخبر رکھا ہے۔ دونوں پاکستانی طالبات جہاں یونیورسٹی کھلنے پر خوش ہیں وہاں انتہائی مسرور ہیں کہ ووہان شہر کی تمام رونقیں اور رعنائیاں بحال ہو چکی ہیں اور زندگی لوٹ آئی ہے۔ دونوں بہنیں ووہان شہر سے وبا کے خاتمے میں چینی عوام کے نظم و ضبط کو کلید قرار دیتی ہیں۔
سنٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی ووہان میں پی ایچ ڈی اسکالر علی نگری یونیورسٹی میں بیرونی طلباء کی نمائندہ تنظیم کی سربراہی کرتے ہیں اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر بہت خوش ہیں۔وبائی صورتحال میں پاکستانی طلباء کا بے حد خیال رکھا گیا اور اُن کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا گیا ۔علی نگری اس بات پر بھی خوش ہیں کہ اُن سمیت دیگر پاکستانی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ اور ووہان کی مقامی حکومت کے ساتھ مل کر انسداد وبا کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔یونیورسٹی ہاسٹل میں رہنے والے پاکستانی طلباء فارغ اوقات میں اکثر اجتماعی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں ، ایک ساتھ مل کر کھانا کھانے سمیت اسپورٹس سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں ۔ووہان کی دیگر جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے میل ملاپ بھی جاری ہے۔ علی نگری اُن پاکستانی طالب علموں کے لیے بھی پریشان ہیں جو وبائی صورتحال کے باعث پاکستان سے ابھی تک چین واپس نہیں آ سکے ہیں۔وہ پر امید ہیں کہ پاکستان میں بھی صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی اور طلباء جامعات لوٹ سکیں گے۔
یہ بات قابل زکر ہے کہ چین میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے لہذا یہ امید کی جا سکتی ہے کہ حصول تعلیم کے بعد یہ طلباء مستقبل میں چین۔پاک تعلقات کے فروغ میں بطور سفیر اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.