
عوامی فلاح پر مبنی پائیدار ترقی کا تصور
جمعرات 18 فروری 2021

شاہد افراز خان
(جاری ہے)
ملک میں دیہی ترقی کے حوالے سے چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک خاص وژن ہے۔اُن کے دور اقتدار کی ایک خاص بات جہاں چین کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تمام شعبہ جات میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام پر فائز کرنا رہی ، وہاں انہوں نے ملکی سطح پر دیہی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کے لیے "دیہی حیات کاری" کا ایک نیا ماڈل پیش کیا۔گزشتہ نو برسوں کے دوران شی جن پھنگ نے ملک کے مختلف علاقوں کے 80 سے زائد دورے کیے جن میں دیہی علاقوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ چند روز قبل ہی شی جن پھنگ نے کم ترقی یافتہ صوبہ گیوئی جو کا دورہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں گیوئی جو کو دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے ہم پلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
چین نے چونکہ غربت کے خاتمے میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے لہذا زراعت ، دیہی علاقوں اور کاشت کاروں سے متعلقہ امور پر توجہ دیتے ہوئے دیہی حیات کاری کا فروغ اس وقت اہم ترجیح ہے۔چینی صدر واضح کر چکے ہیں کہ ٹھوس پالیسی سازی سے انسداد غربت میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے تاکہ غربت سے نجات پانے والے افراد کو یہ اندیشہ نہ ہو کہ وہ دوبارہ غربت کا شکار ہو جائیں گے۔
شی جن پھنگ کی جانب سے صوبہ گیوئی جو کے دورے کا انتخاب اس باعث بھی نمایاں اہمیت کا حامل رہا کہ یہ وہ آخری علاقہ تھا جس کی نو کاونٹیوں کو غربت کی فہرست سے حذف کیا گیا ہے، مطلب گیوئی جو چین کی غربت کے خلاف جنگ میں آخری معرکہ تھا جسے کامیابی سے فتح کرتے ہوئے ایک معتدل جدید سوشلسٹ ملک کی ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ چین کے اعلیٰ ترین رہنما کی حیثیت سے صدر شی جن پھنگ نے غربت سے نجات پانے والے مقامی افراد کے معمولات زندگی کا زاتی طور پر مشاہدہ کیا ،عام لوگوں سے تبادلہ خیال کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کی نظر میں عوامی فلاح و بہبود کی کس قدر اہمیت ہے۔اُن کے اس دورے سے صوبے میں تعینات تمام اعلیٰ عہدہ داروں کو بھی ایک واضح پیغام دیا گیا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت تعمیرو ترقی کی خود محافظ ہے اور کوتاہی کی صورت میں احتساب لازم ہے۔شی جن پھنگ نے جہاں دیہی صنعتوں اور دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی ہدایات جاری کیں ،مقامی صنعتوں کی ترقی پر زور دیا وہاں انہوں نے عام افراد کے ساتھ غیر رسمی بات چیت اور اُن کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں میں شریک ہو کر عوام کے دل بھی جیت لیے ،اسی باعث شی جن پھنگ کو چینی عوام میں مقبول ترین اور محبوب ترین رہنما کا درجہ حاصل ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب چینی صدر نے دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کو اجاگر کیا ہو بلکہ مختلف مواقعوں پر اُن کی جانب سے دیہی امور کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ کے دیہی حیات کاری کے حوالے سے وژن کا احاطہ کیا جائے تو چار نکات بڑے واضح ہیں:
پہلا ، کاشتکاری کو امید افزا کام میں تبدیل کرنے کے لئے دیہی صنعتوں کو تقویت دی جائے۔دوسرا ،دیہی علاقوں میں لوگوں کے قیام کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں۔تیسرا ، ثقافتی سرگرمیوں کو بھرپور فروغ دیا جائے۔ چوتھا ، ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور دیہی سطح پر عوام کو اس عمل میں شریک کیا جائے۔
یہ بات قابل زکر ہے کہ حالیہ عرصے میں چینی حکومت کی جانب سےدیہی حیات کاری سے متعلقہ امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں۔ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس میں شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کو زراعت ، دیہی علاقوں اور کاشتکاروں سے وابستہ امور کو ہمہ جہت طور پر آگے بڑھاتے ہوئے دیہی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہیے۔رواں سال 2021 اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز ہے ۔چینی معیشت اس وقت 15.42ٹریلین ڈالرز کی ریکارڈ حد پار کر تے ہوئے معاشی ترقی کے ایک نئے سفر کی جانب گامزن ہے ، اس سفر میں دیہی ترقی اور دیہی حیات کاری چین کی پالیسی سازی کا کلیدی نکتہ رہے گی جس کی بنیاد پر ایک مضبوط اور خوشحال چین کے عروج کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.