
زندگی کا قیمتی سرمایہ" باپ"
منگل 23 جون 2020

سمیرا ایم ایس دین
باپ کی محبت کو ناپنے کے لئے شاید ہی کوئی پیمانہ اب تک ایجاد ہوا ہوجب عملی زندگی میں پہلی بار میں نے جاب پر ڈانٹ کھائی تو گھر آ کر بہت دیر تک اداس رہی اور سوچا کہ شاید ایسے ہی میرے بابا کے ساتھ بھی ہوا ہوگا اپنے بچوں اپنے خاندان کے خاطر کتنا برداشت کرتے ہیں باپ سارے ہوتے ہی ایسے ہیں یہ اپنی اولاد کے لیے کڑی دھوپ میں رہتے ہیں ان پر سایا بن کے، بہت عجیب وغریب رویے بھی برداشت کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
باپ ایک ایسا سایہ دار شجر ہی تو ہے جو طوفان سے لڑتا ہے اور اپنی اولاد کو ٹھنڈی چھاؤں دیتا ہے اپنی اولاد کے لئے ان کے بچپن سے لے کر ان کی منزل تک ان کے لئے بے لوث ہو کر محنت کرتا ہے باپ دنیا میں وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کی کامیابی پر دل سے خوش ہوتی ہے مجھے یاد ہے میں پہلی بار جب اعتکاف میں بیٹھی تھی تو میرے بابا نے مجھ سے کہا مجھے تو ایسا لگتا ہے جیسے آج تم عمرہ کر کے آئی ہو اور ان کی بات سچ بھی ثابت ہوگیٴ عظیم ہستی جس کے منہ سے نکلے الفاظ جو کہ بہت شفیق اور مہربان ہوتے ہیں یہی دعا کی صورت میں قبول ہو جاتے ہیں یہ باپ ہی ہوتے ہیں جو آپ کی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں اور ایک مضبوط دیوار بن کے آپ کے اور آپ کی مشکلوں کے درمیان کھڑے ہوجاتے ہیں۔
اگر ہیں تمہارے پاس تمہارے بابا تو بیٹھو ان کے پاس، سنو ان کے دل کی اور ڈھیر ساری باتیں کرلو پھر جب یہ نہ ہوں گے تو پھر تڑپو گے تھوڑی سی آواز کو بھی، ان کے لمس کو بھی یاد کرو گے لیکن دوبارہ نہیں آنے والے، ہم ان کی محبت و چاہت کا قرض تو نہیں اتار سکتے لیکن جواب میں محبت د ے کر، وقت دے کر ان کو کچھ خوشی دے سکتے ہیں نا اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا انہیں بس اولاد مسکراے اسی میں خوش ہو جا تے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سمیرا ایم ایس دین کے کالمز
-
عیدِقُرباں اور احساس کی داستان
ہفتہ 1 اگست 2020
-
زندگی کا قیمتی سرمایہ" باپ"
منگل 23 جون 2020
-
خواجہ سرا بھی ہیں عزت کے حقدار
جمعرات 11 جون 2020
-
سیر بچپن کی عیدوں کی
منگل 26 مئی 2020
-
محبتوں کا سمندر اور سایہ دار درخت'' ماں ''
اتوار 10 مئی 2020
-
کاش !خدمت خلق ہوانسانیت کے زمرے میں
جمعہ 8 مئی 2020
-
مزدوروں کا عالمی دن کچھ کہہ رہا ہے۔۔۔
جمعہ 1 مئی 2020
-
لاک ڈاؤن کی ابتدا سے کرونا کی انتہا تک۔۔۔
جمعرات 9 اپریل 2020
سمیرا ایم ایس دین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.