
خواجہ سرا بھی ہیں عزت کے حقدار
جمعرات 11 جون 2020

سمیرا ایم ایس دین
خواجہ سرا (Eunuch) جنہیں اکژ لوگ حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پبلک بس میں انہیں کہیں بیٹھا دیکھتے ہیں تو دور ہو جاتے ہیں جیسے کوئی اچھوت ہو یہ بھی تو اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہیں اگر ہم انہیں کچھ نہیں دے سکتے تو کم از کم عزت تو دے سکتے ہیں جس کے یہ حقدار ہیں کیونکہ ہم ان کے دل میں جھانک کر نہیں دیکھ سکتے کہ وہ کیا محسوس کرتے ہیں وہ خود سے تو ایسے پیدا نہیں ہوئے کون چاہے گا کہ وہ ادھورا پن لے کر پیدا ہو اپنے ماں باپ سے، اپنے بہن بھائیوں سے اور اپنے خاندان سے دور تعلیم سے محروم یہ طبقہ معاشرے کے رحم و کرم پر پلتا ہے با عزت روزگار کی تلاش میں در در ٹھوکر کھا کر نوکری کے بجائے کچھ دوسری قسم کی آفرز پر دلبرداشتہ ہو کر بھیک مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ایسی ذلت اور رسوائی سے تنگ آکر یہ برائی کی جانب بھی راغب ہوتے ہیں اور اس کا عملی نمونہ آج کل ہم ٹک ٹوک ،فیس بک یا انسٹا پر دیکھ سکتے ہیں آخر ان کو اس حد تک پہنچانے والا بھی تو یہ معاشرہ ہے۔
(جاری ہے)
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان سے عزت سے پیش آئیں ان کا مذاق نہ بنائیں ان کو حقیر نہ جانے کیونکہ بہرحال عزت نفس تو سب کی ہوتی ہے معاشرے میں بدلاؤ ایک شخص سے نہیں آتا سب سے پہلے ان کے گھر والوں کا کام ہے کہ خواجہ سرااگر پیدا ہوا ہے تو اسے دل سے قبول کرے تعلیمی اداروں کو چاہئے کچھ نہیں کر سکتے تو ان کے لئے کم از کم علیحدہ کلاسز کا بندوبست کریں حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ ایسے ادارے بنائے جہاں پر یہ کوئی ہنر سیکھ سکیں اور ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں ان کو ملازمت کے مواقع مہیا کرے ان کی فلاح کے لئے قانونی اقدامات کیے جائیں اس سے نہ صرف معاشرے سے برائی ختم ہوگی بلکہ خواجہ سرا ملک کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
بحیثیت ایک مسلمان ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا ان کے لئے کمانے کے ذرائع بنانے ہوں گیں انہیں بھی وہ سارے حقوق ملنے چاہیے جو ایک عام پاکستانی کو حاصل ہے کیونکہ یہ بھی انسان ہے اشرف المخلوقات میں سے ہیں اگر گھر والوں کے ساتھ ساتھ معاشرہ بھی انہیں اعتمادو عزت دیگا اوران سے تعاون کرے گا تو یہ بھی ایک عزت دار،خوشحال اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سمیرا ایم ایس دین کے کالمز
-
عیدِقُرباں اور احساس کی داستان
ہفتہ 1 اگست 2020
-
زندگی کا قیمتی سرمایہ" باپ"
منگل 23 جون 2020
-
خواجہ سرا بھی ہیں عزت کے حقدار
جمعرات 11 جون 2020
-
سیر بچپن کی عیدوں کی
منگل 26 مئی 2020
-
محبتوں کا سمندر اور سایہ دار درخت'' ماں ''
اتوار 10 مئی 2020
-
کاش !خدمت خلق ہوانسانیت کے زمرے میں
جمعہ 8 مئی 2020
-
مزدوروں کا عالمی دن کچھ کہہ رہا ہے۔۔۔
جمعہ 1 مئی 2020
-
لاک ڈاؤن کی ابتدا سے کرونا کی انتہا تک۔۔۔
جمعرات 9 اپریل 2020
سمیرا ایم ایس دین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.