
محبتوں کا سمندر اور سایہ دار درخت'' ماں ''
اتوار 10 مئی 2020

سمیرا ایم ایس دین
ہمارے حسن سلوک کی سب سے زیادہ مستحق ہی ماں ہے اس کے علاوہ کوئی ایسا نہیں اس دنیا میں جو آپ کے لیے محبت و خلوص کے ساتھ اللہ سے دعا مانگے ماں ہی محبتوں کا ایساٹھاٹے مارتا سمندر ہے جو کبھی سوکھتا نہیں اور اک سایہ دار درخت ہے جس کی چھاؤں میں ٹھنڈک اور سکون ہے۔۔۔
ماں جس کی محبت لازوال ہے بنا کسی غرض کے پہلے دن سے آپ کا ساتھ دیتی ہے آپ کی اداسی، ناامیدی اور دکھ اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے بے شک خود کڑی دھوپ میں رہے پر اپنی اولاد پہ سایہ فگن رہتی ہے دنیا کی واحد ہستی جو آپ کی خوشی کے لیے آخری حد تک جانا پڑے تو بنا ماتھے پہ شکن لائے اور احسان جتائے، چلی جاتی ہے اللہ پاک نے اس عظیم ہستی کے پیروں تلے جنت رکھ کر سب سے معتبر کر دیا اب یہ آپ پر ہے کہ محبت سے، عزت دے کراور خدمت کرکے اس جنت کو دنیا میں رہتے ہوئے کس طرح حاصل کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو ماں کو اولڈ ہوم میں بھیج کر کیسے سکون سے سوتے ہیں وہ عظیم ہستی جس نے آپ سے کبھی صلانہ مانگا جب ان کو آپ کی ضرورت پڑی تو آپ ذمہ داریوں سے فورا دستبردار ہو گئے۔۔۔
ماں ایک مکمل رہنمائی ہے جو ہمیں اچھائی اور برائی میں تمیز کرواتی ہے جو بن کہے آپ کے دل کی بات سمجھ لیتی ہے قسمت والے ہیں آپ اگر آپ کی ماں موجود ہے پھر صرف ایک دن ہی کیوں؟ جس عظیم ہستی کے بنا گھر قبرستان جیسا اس کے لیے تو ایک دن میں کئی کئی بار مدرز ڈے ہونا چاہیے دنیا کی ساری مائیں حتی کہ جانوروں کی مائیں بھی محبت و خلوص کا پیکر ہوتی ہیں وہ بھی اپنے بچوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ پاتی، اللہ پاک کی سب سے بہترین تخلیق جس کا کوئی نعم البدل نہیں جو گھر کو بڑے پیار سے سجاتی ،سنوارتی اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔۔۔
ماں کی عظمت تو اتنی بلند ہے کہ کئی دن ہم اس اس قرض کو نہیں چکا سکتے تو ایک دن میں کیسے ممکن ہے ماں کی محبت کے لئے ایک دن مختص نہیں ہونا چاہیے کیا ہم اپنی روایات بھول کر گوروں کے رسم و رواج کو اپنا رہے ہیں ؟ ایک مکمل اسلامی معاشرے میں رہنے اور اسلامی مذہب ہونے کے ناطے ہمیں چاہیے کہ صرف مدرز ڈے کے بجائے ہم اپنا ہر دن اپنی ماں کی خدمت میں گزاریں۔۔۔
خدا سے بس میری یہی ہے اک دعا
سن میری پیاری ماں !
تجھ پہ تو دل و جان سے ہوں میں فدا۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
سمیرا ایم ایس دین کے کالمز
-
عیدِقُرباں اور احساس کی داستان
ہفتہ 1 اگست 2020
-
زندگی کا قیمتی سرمایہ" باپ"
منگل 23 جون 2020
-
خواجہ سرا بھی ہیں عزت کے حقدار
جمعرات 11 جون 2020
-
سیر بچپن کی عیدوں کی
منگل 26 مئی 2020
-
محبتوں کا سمندر اور سایہ دار درخت'' ماں ''
اتوار 10 مئی 2020
-
کاش !خدمت خلق ہوانسانیت کے زمرے میں
جمعہ 8 مئی 2020
-
مزدوروں کا عالمی دن کچھ کہہ رہا ہے۔۔۔
جمعہ 1 مئی 2020
-
لاک ڈاؤن کی ابتدا سے کرونا کی انتہا تک۔۔۔
جمعرات 9 اپریل 2020
سمیرا ایم ایس دین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.