
مدارس کا شکوہ!
منگل 18 مارچ 2014

سید ذکر اللہ حسنی
(جاری ہے)
ہم سمجھتے ہیں کہ مدارس کے اکاوٴنٹس کے بارے میں سب سے زیادہ فکر ان کو ہے جو کبھی مدارس کے معاون نہیں رہے۔ بلکہ سب سے زیادہ مدارس سے بدظن ہی وہی لوگ ہیں جو کبھی مدارس کے استقبالیہ تک جانے کی بھی جسارت نہیں کرسکے۔ ہمیں سب سے پہلے ایسے لوگوں کومخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ وفاق المدارس سے منسلک ایسے مدارس میں چند روز قیام کرکے نصاب اور معاملات دیکھیں امید ہے ان کا موٴقف خود ہی تبدیل ہوجائے گا۔ دوسری بات یہ کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت اور سیاسی جماعتوں پر سب سے بڑی ذمہ داری عاید ہوتی ہے مگر عملی طور پر سوائے بلوچستان کے کسی اور صوبے کو یہ توفیق ہی نہیں ہوئی کہ وہ دینی مدارس کے فارغ التحصیل مسند عالم دین کی وفاق المدارس کی جاری کردہ اسناد کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری دفاتر اور انتظامیہ میں تعینات کرنے کا حوصلہ کرے۔ یہ بات مشاہدے میں ہے کہ تنظیم، اخلاق، عزت وتکریم کے حوالے سے دینی مدارس کے فارغ التحصیل لوگ عصری اداروں سے بہتر ہوتے ہیں۔ جتنا زور دینی مدارس میں عصری علوم کے داخلے کیلئے لگایا جاتا ہے اتنا زور دینی علوم کے عصری اداروں میں داخلے کیلئے بھی لگایا جائے۔ اگر دینی مدارس کا یہ شکوہ دور کردیا جائے اور عملی طور پر اس کا اظہار ہوجائے تو امید ہے کہ دینی مدارس کو احتجاج کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید ذکر اللہ حسنی کے کالمز
-
پنجاب میں ماحولیات میں ماخولیات
منگل 11 جنوری 2022
-
مولانا شیرانی کا ایک اور اختلافی چھکا
جمعرات 24 دسمبر 2020
-
مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم سازی۔۔فیصل آباد سے شیر علی گروپ ناک آوٴٹ
جمعرات 23 جولائی 2020
-
روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج!
اتوار 17 ستمبر 2017
-
یمن پر پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا محتاط رویہ!
پیر 6 اپریل 2015
-
مدارس کا شکوہ!
منگل 18 مارچ 2014
-
پارلیمنٹ لاجز کے راز افشاء ہونے کے بعد !
اتوار 2 مارچ 2014
-
آئین پاکستان کا باغی کون؟ طالبان سے مذاکرات میں نئی بحث کا آغاز !
اتوار 9 فروری 2014
سید ذکر اللہ حسنی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.