
آج نیکی کا بدلہ...
ہفتہ 19 ستمبر 2020

وجیہہ رباب شاہد
اب آدمی مشکل میں پھنس گیا اسے سمجھ نہ آئے کیا کرے ۔ اس نے بھاگنے کی کوشش کی مگر سانپ کے زہر کے ڈر سے بھاگ نہ سکا ۔ نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن ۔ نیکی گلے پڑگئی ۔
اس آدمی نے سانپ سے کہا میں نے تمہارے ساتھ نیکی کی مگر تم بجائے ممنون ہونے کے الٹا مجھے ڈسنے پہ آمادہ ہو ۔
(جاری ہے)
سانپ نے کہا ہاں نیکی کا بدلہ بدی ہے ۔
اس آدمی نے کہا چلو کسی معزز کسی منصف کے پاس چلتے ہیں فیصلہ کروا لیتے ہیں ۔
اس لیے فیصلہ میرے حق میں ہی ہوگا ۔ سانپ نے کہا یہ رہا گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان فیصلہ کروانا کون سا مشکل کام ہے ، ابھی چلتے ہیں ۔ لیکن یاد رکھنا آج نیکی کا بدلہ بدی ہے ۔اس لیے فیصلہ میرے حق میں ہوگا ۔سب سے پہلے وہ آدمی اور سانپ ایک گائے کے پاس گئے اور اپنا مدعا بیان کیا ۔اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کے سانپ کہتا ہے کہ
نیکی کا بدلہ بدی ہے ۔
گائے نے ساری کہانی سنی اور ٹھنڈی آہ بھر کر بولی اے شخص شاید تمہیں قبول نہ ہو مگر اب نیکی کا بدلہ بدی ہے ۔ مجھے دیکھو میں جوان تھی تو مالک کو دودھ دیتی تھی ۔ مالک کا بوجھ اٹھاتی تھی ۔ اس کے بچے میرا دودھ پی کر جوان ہوئے ہیں ۔ مالک بھی میرا خیال رکھتا تھا ۔ مجھے چارہ اور پانی دیتا تھا ۔ اب میں بیمار اور بوڑھی ہوگئی ہوں ۔ اب میں دودھ دینے کے قابل نہیں رہی ۔ تو مالک نے میرا خیال رکھنا چھوڑ دیا ہے ۔ اب میں بھوکی مروں یا پیاسی اس کی بلا سے ۔
یہ سن کر سانپ خوشی سے پھنکارنے لگا میں تمہیں ڈسوں گا ۔ میں تمہیں ڈسوں گا ۔ اب پریشان آدمی نے اس سے کہا یہ گائے بیمار ہے عربی کی کہاوت ہے بیمار کی رائے بھی بیمار ہوتی ہے ، چلو کسی اور سے پوچھتے ہیں ۔ سانپ مان گیا ۔آگے ان کو ایک گدھا ملا ۔گدھے نے پوری بات سنی اور کہا میرے خیال میں بھی نیکی کا بدلہ بدی ہے ۔ جب میرے اندر دم تھا میرا مالک دن رات مجھ پہ سوار رہتا تھا ۔ میرے مالک نے میری سواری کرکے قریہ قریہ گھوما ہے ۔ مجھ پہ میری سکت سے دوگنا بوجھ لادتا رہا ۔ اب جب میں بوڑھا ہوگیا تو میرے مالک نے مار پیٹ کے مجھے گھر سے نکال دیا ہے ۔ اب میں جنگل میں درندوں سے بچتا پھرتا ہوں ۔ اس حالت میں میرا کوئی پرسان حال نہیں ۔
سانپ یہ بات سن کر آدمی کو ڈسنے ہی لگا تو آدمی نے منت سماجت کرکے سانپ سے کہا مجھے اک موقع اور دے دو ۔ گدھے میں کہاں کی عقل جو ہم اس سے فیصلہ کروانے چلے ۔ کسی دانا کے پاس چلتے ہیں ۔سانپ طوعاً وکرہاً مان گیا ۔ دو فیصلے سانپ کے حق میں ہوچکے تھے سانپ کو امید تھی تیسرا فیصلہ بھی اسی کے حق میں ہوگا ۔
اب کی بار وہ اک بزرگ کے پاس پہنچے اور سارا واقعہ دہرایا ۔ ساتھ میں سابقہ فیصلوں کی تفصیل بھی بیان کردی ۔ بزرگ نے ان کا قصہ سنا اور ان سے کہا مجھے ان جھاڑیوں کے پاس لے چلو جہاں سے سانپ کو نکالا تھا ۔ پہلے سانپ کو جھاڑیوں میں پھینکو اور پھر میرے سامنے نکالو جیسا تم نے پہلے نکالا تھا ۔ تب میں فیصلہ کروں گا ۔
ایسا ہی کیا گیا ۔ تینوں جھاڑیوں کے پاس گئے اور سانپ کو دوبارہ خاردار جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا ۔
اب آدمی سانپ کو دوبارہ نکالے ہی لگا تھا کے بزرگ نے منع کردیا اور کہا اس کی یہ اوقات نہیں کے اس کے ساتھ نیکی کی جائے ۔
اس کا مقام یہی خاردار جھاڑیاں ہیں ۔ اس کے لیے یہی بہتر کے یہاں ہی پڑا رہے جو اسے نکالے گا وہی نقصان اٹھائے گا ۔
عشروں سے ہمارا واسطہ بھی کئی طرح کے سانپوں سے ہے ۔
کچھ آستین کے سانپ ۔
کئی مذہب کے نام پر لوٹ مار کرنے والے سانپ ۔
کچھ خون چوسنے والے سانپ ۔
کچھ رنگ باز سانپ ۔
کئی خاندانی سانپ ہیں جو نسل درنسل زہر پھونک رہے ہیں ۔
اور ہم نے ہی ان جھاڑیوں میں رہنے والوں کو مسند ارشاد عطا کی ہے ۔
ان سانپوں نے اپنے محسنوں کو ڈس ڈس کر جھاڑیوں میں پھینک دیا ہے اور خود محل پہ محل کھڑے کر لیے ہیں ۔
یہ سانپ کئی طریقہ سے ڈستے ہیں :
کبھی لیڈری کے نام پر ۔کبھی سیاست کے نام پر ۔
کبھی رہبری کے نام پر ۔
ان سانپوں کا اصل مقام خاردار جھاڑیاں ہیں ۔
کبھی گائے اور گدھے کو منصف نہ چنیں ۔
اپنے فیصلے ان لوگوں کے ہاتھ دیں جو دانا اور بزرگ ہوں اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وجیہہ رباب شاہد کے کالمز
-
ٹرینڈ آف سٹیٹس
اتوار 18 اکتوبر 2020
-
آج نیکی کا بدلہ...
ہفتہ 19 ستمبر 2020
-
حیا اور ایمان
اتوار 13 ستمبر 2020
-
جزبہ ایثار اور ختم نبوت
ہفتہ 12 ستمبر 2020
-
کورونا ماسک اور روحانی ماسک
جمعرات 10 ستمبر 2020
-
گھاس والا چھترا
منگل 8 ستمبر 2020
-
جنرل کیانی کا جزیرہ
اتوار 6 ستمبر 2020
-
ہماری تہذیب
ہفتہ 5 ستمبر 2020
وجیہہ رباب شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.