
جنرل کیانی کا جزیرہ
اتوار 6 ستمبر 2020

وجیہہ رباب شاہد
کچھ عرصہ قبل بحری قذاقوں کی نشاندہی پر اس جزیرے میں آسٹریلین میڈیا کی ایک ٹیم چلی گئی،ان کے ساتھ سائنسدان،ڈاکٹرز اور ماہرین کی ٹیمیں تھیں انہوں نے اس جزیرے کا خوفناک چہرہ دنیا کو دکھا دیا.بحری قذاقوں نے اس جزیرے سے متعلق یہ مشہور کر رکھا ہے کہ یہاں ایک خزانہ چھپا ہوا ہے پچھلے ہزاروں سال سے یہ خطرناک سانپ اس خزانے کی حفاظت کر رہے ہیں.
مجھے اس جزیرے سے متعلق لکھنے کا خیال اس لئے آیا کہ ہمارے میڈیائی قذاقوں نے جنرل کیانی کا ایک جزیرہ آسٹریلیا میں مشہور کر رکھا ہے،سوچا ممکن ہے وہ یہی جزیرہ ہو اور یہ سب سانپ جنرل کیانی کے جزیرے میں مدفون خزانے کی حفاظت پر مامور ہوں. چونکہ جس دن مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ٹی وی چینل پر کہہ رہی تھی کہ اس وقت جنرل کیانی اپنے فیملی سمیت جزیرے پر موجود ہیں اسی رات عشاء کی نماز پر ڈی ایچ اے کی مسجد کے دروازے پر ایک نمازی نے جنرل کیانی کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ سر آپ یہاں؟ مجھے کہاں ہونا چاہئے تھا؟ سر جزیرے پر ! سر ابھی میں ٹی وی ٹاک شو میں سن رہا تھا کہ آپ جزیرے پر ہیں،کیانی مسکراکر مسجد کے اندر چلے گئے.
کیانی پر جزیرے کا الزام لگا دیا لیکن آج تک کسی نے یہ زحمت گوارا نہ کی کہ الزام کے بعد اسے ثابت بھی کرنا پڑتا ہے تب سے اب تک بس کیانی کا جزیرہ کی رٹ لگائی جا رہی ہے،وہ ایک مہم تھی چلائی گئی آسٹریلیا میں ہزاروں ن لیگی،پیپلی،دیسی لبرل موجود ہیں کسی ایک نے جا کر کیانی کے جزیرے کی تصویر حاصل کرکے میڈیا کو دینے کی کوشش نہیں کی۔
(جاری ہے)
سنیک آئی لینڈ میں آسٹریلین میڈیا کی ٹیم کیمرے اٹھا کر پہنچ سکتی ہے تو جیو،وائس آف امریکہ،بی بی سی،ڈان وغیرہ کو کیا مسئلہ درپیش آیا جو کیانی کے جزیرے تک نہیں پہنچ رہا ہے سنیک جزیرے سے خطرناک تو نہیں ہوگا نا؟
بات یہ ہے کہ جنرل کیانی آرمی چیف بننے سے پہلے کبھی آسٹریلیا نہیں گیے،بحیثیت آرمی چیف وہ ایک بار آسٹریلیا گیے ریٹائرمنت کے بعد بھی وہ اسلام آباد میں ہیں ایک آدھ بار برطانیہ کے نجی دورے پر گئے ہیں، آپ کے پاس جرنیلوں کے خلاف پروف اور ثبوت ہیں تو ان کو لیکر عدالت جائیں وہاں ثابت کریں ہم آپ کے ساتھ دیں گے،یہ کیا بات ہوئی کہ بس الزام لگایا اور رفوچکر .
ایسے لوگ جو بغیر کسی ثبوت کے پاک فوج کے آفیسرز پر الزامات لگا رہے ہیں وہ لوگ سنیک آئی لینڈ میں آباد سانپوں سے زیادہ زہریلے ہیں،ان کا نشانہ دراصل جنرل نہیں بلکہ فوج اور سی پیک ہے،لہذا ہوشیار رہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وجیہہ رباب شاہد کے کالمز
-
ٹرینڈ آف سٹیٹس
اتوار 18 اکتوبر 2020
-
آج نیکی کا بدلہ...
ہفتہ 19 ستمبر 2020
-
حیا اور ایمان
اتوار 13 ستمبر 2020
-
جزبہ ایثار اور ختم نبوت
ہفتہ 12 ستمبر 2020
-
کورونا ماسک اور روحانی ماسک
جمعرات 10 ستمبر 2020
-
گھاس والا چھترا
منگل 8 ستمبر 2020
-
جنرل کیانی کا جزیرہ
اتوار 6 ستمبر 2020
-
ہماری تہذیب
ہفتہ 5 ستمبر 2020
وجیہہ رباب شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.