
ڈولتا پاکستان اور شاعری کی زبان
منگل 21 جنوری 2014

وصی شاہ
مرحوم قتیل شفائی نے لکھا تھا کہ ”جب میری زباں ڈولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے۔“ یہاں تو پورا ملک ہی ڈول رہا ہے اور عالم وہی ہے کہ بات کہہ دو تو بھانبڑ مچنے کا خطرہ رہتا ہے کہ جب قومیں انتشار اور جہالت کا شکار ہوں تو برداشت کا عالم اس گھاس پھوس کی طرح ہو جاتا ہے کہ سچ کی ایک چنگاری بھی پل میں ایسی آگ لگا دیتی ہے جو نہ صرف ہر شے جلا کر خاک کر دیتی ہے بلکہ جس کا سینک مہینوں ہفتوں نہیں بلکہ دہائیوں تک جسم وجاں کو جھلسائے رکھتا ہے ۔ سو آج ڈولتے ہوئے پاکستان میں کچھ شاعری کی زبان میں۔
(جاری ہے)
غربت، جرم، ڈکیتی چوری
کام چلے بس زورا زوری
خودکش حملے بمّ دھماکے
مائیں بھول گئی ہیں لوری
سارے خواب ہوئے قربان
آؤ بچائیں پاکستان
در در پر ہے بھوک افلاس
دریا دریا ناچے پیاس
پاک وطن کے بُھوکے باسی
اک دوجے کا نوچیں ماس
ٹوٹ گئے سارے پیمان
آؤ بچائیں پاکستان
پھول اور پھل سب توڑتے جائیں
اس کو پنچھی چھوڑتے جائیں
جو مالی تھے راکھے اس کے
سب اس سے منہ موڑتے جائیں
اِک اِک شاخ ہوئی ویران
آؤ بچائیں پاکستان
زرداروں کی یہاں پرستش
ہر جا رشوت اور سفارش
سچ کے ساتھ ہے جینا مشکل
جھوٹوں پر نوٹوں کی بارش
تاجر بن بیٹھے سلطان
آؤ بچائیں پاکستان
کیا کیا کچھ نہیں کھویا ہم نے
کون سا دُکھ نہیں ڈھویا ہم نے
اپنے قاتل ہیں ہم خود کو
قتل کیا خود گویا ہم نے
ٹوٹ گئے جتنے تھے مان
آؤ بچائیں پاکستان
دھوکے باز یہاں بڑھ بڑھ کر
ہر اک مال ملے دو نمبر
کوئی چیز نہیں ہے خالص
بد سے حال ہوا ہے بدتر
قرضے لے کر بیچ دی آن
آؤ بچائیں پاکستان
کھیتوں میں بنجر پن دھر کے
دریاؤں میں پتھر بھر کے
شہروں شہروں دہشت گردی
ہر قریہ ویرانہ کر کے
بھسم کیئے سارے امکان
آؤ بچائیں پاکستان
آؤ بچائیں پاکستان
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
وصی شاہ کے کالمز
-
لیاری
ہفتہ 17 مئی 2014
-
کرپشن یا سفاکانہ قتل …؟
منگل 15 اپریل 2014
-
ودہیاں جہالتاں تے علم والا ہریا
اتوار 9 فروری 2014
-
وقت سے پہلے مرتے پاکستانی…!!!
جمعرات 6 فروری 2014
-
بات چل ہی نکلی ہے تو …!!!
منگل 4 فروری 2014
-
خوشحال جانور…
اتوار 2 فروری 2014
-
بِگ تھری اور بیگرز…
جمعرات 30 جنوری 2014
-
ان لبوں نے نہ کی مسیحائی …
اتوار 26 جنوری 2014
وصی شاہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.