"تعلیم گرتی دیوار"

جمعہ 27 نومبر 2020

Zakia Nayyar

ذکیہ نیر

کرونا کی وبا نے سارا سال ہی پوری دنیا میں ایسے پنجے گاڑے رکھے کہ نجات کا نہ کوئی رستہ دکھائی دیا نہ ہی وسیلہ۔۔ترقی پزیر ممالک تو دور ترقی یافتہ ملکوں کی معیشت کی بھی بنیادیں ہل کر رہ گئیں۔
 ایسے میں سب سے اہم شعبہ جو کسی بھی ملک کے روشن مستقبل میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے وہ تعلیم ہے ۔دو ہزار بیس میں ہمارے کمزور تعلیمی ڈھانچے کو جس قدر نقصان پہنچا اس کا خمیازہ کئی سالوں تک سہنا پڑے وجہ تو پھیلنے والی لاعلاج بیماری ٹھہری مگر قصور حکومت کی ڈگمگاتی، الجھی ہوئی کمزور پالیسوں کا بھی رہا۔


وبا شروع ہوئی تو اسکول بند کر دئیے گئے یہ حکم صادر ہوا کہ طلبا آن لائن تعلیم جاری رکھیں ان طلبا کے لیے تو یہ سب آسان رہا جنکے پاس سہولیات موجود تھیں مگر وہ بچے جنکے پاس موبائل انٹرنیٹ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز دستیاب نہیں انکے تعلیمی سال کی تباہی کا زمہ دار کون ہوگا؟میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو اگلی کلاسوں میں بھی ترقی دے دی گئی جس سے میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں۔

(جاری ہے)

سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھائی ویسے ہی نہ ہونے کے برابر ہے  ایسے میں وہ بچے جو امتحان کے لیے ہی سہی پڑھائی کر لیا کرتے تھے اب پڑھنے لکھنے سے بالکل ہی بے فکر ہو گئے۔ دوسری طرف پوراسال امتحانات میں کامیابی کے لیے محنت کرنے والے طلبا بھی بد دل ہوکر پڑھائی سے دوری اختیار کر بیٹھے۔
 اب پھر کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر چھٹیاں دے دی گئیں جس پر ملک کے طول وعرض میں طلبا کی اکثریت خوشی سے جھوم اٹھی یہ فیصلہ سرکاری تعلیمی اداروں کی گرتی دیوار کے لیے زور دار دھکا ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بس  خوشی اسی میں ہے کہ فیس ملتی رہے گی بچوں کا تعلیمی سال کسی نہ کسی طرح گزر ہی جائے گا۔

۔۔ روشن سوچ کی حامل قومیں تعلم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں چھٹیاں دینے سے بہتر تھا کہ ہر شہر کی انتظامیہ اسکولوں میں  ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتی مگر یہاں کرونا سےجلسے جلوسوں میں شامل سیاسی مخلوقات کے بجائے تعلیم کو زیادہ خطرہ لاحق ہے میں یقین سے یہ کہہ سکتی ہوں کی جسکو وجہ بنا کہ چھٹیاں دی گئیں اس سے طلباء کا کوئی سروکار نہیں چھٹیاں ہوتے ہی کوئی اپنی نانی کی طرف تو کوئی اہل و عیال کے ساتھ مری کی سیر کو نکل پڑے گا پھر کر لیجیے گا کرونا کنٹرول۔۔۔۔۔۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :