
"شکریہ گورکن"
پیر 28 دسمبر 2020

ذکیہ نیر
جو بھی کرونا کے شکنجے میں آیا تنہائی نے اسے اپنوں سے دور کر دیا پھر یہ وبا اسے اپنے پیاروں کو رخصت کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتی۔ایسی صورتحال نہ کبھی دیکھی نہ ہی سنی تبھی لوگ ذہنی طور پر اسے قبول کر ہی نہیں پارہے کہیں اجتماعی قبریں کھود کر مرنے والوں کو دفن کیا جارہا ہے کہیں عزیزوں رشتے داروں پر پابندی لگا کر اکیلے ہی حکومتی انتظامیہ شہر خموشاں میں قبریں بنوارہی ہے کیونکہ ہلاکت کے بعد یہ وائرس چند گھنٹوں تک کپڑوں پر زندہ رہتا ہے اسی لیے لاشوں کو فوری طور پر حفاظتی مواد میں لپیٹ کر دفنا دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
وبائی مرض سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گورکن کا کام بھی نہ رکا نہ تھما سال ختم ہونے کو ہے شہر ویراں اور قبرستان آباد ہی ہوئے جارہے ہیں راولپنڈی کے ایک مقامی قبرستان کے گورگن چالیس سالہ رسول بخش بتاتے ہیں کہ وہ نسل در نسل یہ کام کر رہے ہیں مگر یہ صورتحال انکے دلوں پر بھی بھاری گزر رہی ہے جب مردے کو ایک تابوت میں بند لایا جاتا ہے نہ ہی اسے کوئی اپنا چھو سکتا ہے نہ آخری بوسہ دے پاتا ہے رسول بخش کہتے ہیں کہ انہوں نے قبرستانوں میں ایمبولینسوں کے پیچھے بھاگتی مائیں دیکھی جو صرف ایک بار اپنی بیٹی کو چھونا چاہتی تھی مگر وبا سے بچنے کے لیے اسے روک دیا گیا اور اسکے سامنے منوں مٹی تلے بیٹی سو گئی۔۔ انہیں باعزت طریقے سے الوداع نہ کہنے کا ایسا غم ہے جو وہ روز لواحقین کی ویران آنکھوں میں دیکھتے ہیں ایسا موقع نہ ملنا بہت اذیت ناک ہوتا ہے رسول بخش کی آنکھوں میں آئے آنسو صاف بتا رہے تھے کہ وہ ہر روز کئی دوریوں میں لپٹی داستانیں بھی اپنے دل کی قبر میں اتارتے ہیں۔۔وہ روز بے بس آنسوؤں کو بہتا دیکھتے ہیں وہ موت سے تدفین تک کا یہ انوکھا سفر دیکھ بھی رہے ہیں اور اس سفر میں موجود دکھ کے بھی گواہ ہیں ۔کیونکہ مرنے والوں کے رشتہ دار بھی وہ ہیں اور دور بیٹھے اپنوں کو قبروں میں اترتا دیکھنے والوں کے غم گسار بھی وہی گورکن۔۔۔۔مگر کرونا تو وبا ہے اور وبا بھلا کب دیکھتی ہے کہ اسکا شکار کون ہے تبھی رسول بخش بھی سوچتا ہےکہ
وہ خود کھڑا ہوا ہے قضا کی قطار میں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ذکیہ نیر کے کالمز
-
زرا رکیے۔۔۔یہ ریڈیو اناؤنسر ہے
اتوار 29 اگست 2021
-
کورونا ڈرامہ ہے استاد
منگل 30 مارچ 2021
-
انگریزی قابلیت کا معیار؟؟
پیر 25 جنوری 2021
-
"شکریہ گورکن"
پیر 28 دسمبر 2020
-
"تعلیم گرتی دیوار"
جمعہ 27 نومبر 2020
-
ٹک ٹاکرز بمقابلہ حکومت
اتوار 11 اکتوبر 2020
-
سانحہ موٹر وے پر شاباشی کیسی؟
ہفتہ 12 ستمبر 2020
-
قابل رحم کراچی۔۔۔۔
بدھ 26 اگست 2020
ذکیہ نیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.