
ٹک ٹاکرز بمقابلہ حکومت
اتوار 11 اکتوبر 2020

ذکیہ نیر
(جاری ہے)
۔کراچی میں ایک نوجوان ہمسائے نے چھت پر سوئے میاں بیوی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لگا دی یعنی نہ کوئی روک ٹوک نہ ضابطہ اخلاق ۔
رحیم یار خان میں بیوی نے فالورز بڑھانے کے لیے شوہر کی موت کی خبر وائرل کر دی لوگ افسوس کے لیے پہنچے تو شوہر سلامت۔۔ یعنی انسانی جذبات مجروح ہونے کی بھی پرواہ نہیں اور دفتر خارجہ والا واقعی تو یاد ہوگا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے وہاں سربراہ کی کرسی پر بیٹھ کر ہندوستانی گانوں پر خوب ٹک ٹاکیاں کی اور پھر معاملہ رفع دفع کروا دیا گیا۔۔اس ایپ کے استعمال میں کچھ قواعد و ضوابط ضروری ہیں کچھ حدود کا تعین اہم ہے والدین پر بھی زمہ داری عائد ہوتی کہ اپنے بچوں کو ٹیکنالوجی کا درست استعمال سکھائیں انکا وقت متعین کریں غیر اخلاقی اور نقصان سے بھرے مواد بنانے اوروائرل کرنے پر سرزنش کریں۔۔ٹیکنالوجی پر پابندی سے ملک کا نقصان ہوتا ہے مگر اسی ٹیکنالوجی میں کچھ بٹن اصول کے ڈال کر استعمال کرنا کوئی بری بات نہیں۔ ہماری ایک ٹک ٹاکر خاتون نے اس ایپ پر ایک کروڑ فین بنا لیے جو اس ملک کا ایک اعزاز ہے کچھ ٹک ٹاکرز تو بہترین فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں یہ ایپ انکے لیے اداکاری کے مواقع فراہم کر سکتی ہے مگر شرط وہی ہے کہ حل پابندی نہیں قواعد کے ساتھ ایپ کو لوگوں کی پہنچ تک لایا جائے۔کیونکہ موجودہ حکومت نے اسی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر اپنی انتخابی مہم سے شہرت اور کامیابی پائی تبھی تو ٹک ٹاکرز دعویٰ کر رہے ہیں کہ اگر ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی تو حکو مت کو لائے بھی ہم اور گرائیں گے بھی ہم۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ذکیہ نیر کے کالمز
-
زرا رکیے۔۔۔یہ ریڈیو اناؤنسر ہے
اتوار 29 اگست 2021
-
کورونا ڈرامہ ہے استاد
منگل 30 مارچ 2021
-
انگریزی قابلیت کا معیار؟؟
پیر 25 جنوری 2021
-
"شکریہ گورکن"
پیر 28 دسمبر 2020
-
"تعلیم گرتی دیوار"
جمعہ 27 نومبر 2020
-
ٹک ٹاکرز بمقابلہ حکومت
اتوار 11 اکتوبر 2020
-
سانحہ موٹر وے پر شاباشی کیسی؟
ہفتہ 12 ستمبر 2020
-
قابل رحم کراچی۔۔۔۔
بدھ 26 اگست 2020
ذکیہ نیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.