
وبا کے سامنے انسانیت کی جیت
ہفتہ 7 مارچ 2020

زبیر بشیر
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چینی قوم کی قیادت سنبھالتے ہی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا۔
(جاری ہے)
اس تصور کے مطابق ترقی کے ثمرات دنیا کے تمام ممالک کے شہریوں کو یکساں طور پر ملنے کی بات کی گئی۔
اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بیلٹ روڈ انیشیٹو شروع کیا گیا جس کا فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک ہے۔ آج پاکستان اس کے بہت سے ثمرات سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ بات دور نکل گئی واپس آتے ہیں اپنے موضوع کی جانب، چین نے وبائی صورت حال کے باوجود اقوام عالم کو تنہا نہیں چھوڑا۔ اپنے ملک میں ہنگامی صورت حال کے باوجود کمزور طبی نظام کے حامل ملکوں کی مدد کی۔صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے نہ صرف اپنے شہریوں کا تحفظ کیا بلکہ دیگر ممالک کو وبا سے بچانے کے لئے دفاعی ڈھال قائم کی۔ چین کو اگر اپنے شہریوں کا تحفظ مقصود ہوتا تو ووہان میں موجود غیر ملکیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال دیتا ،یہ عمل چینی قیادت کی عالمگیر سوچ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی سوچ کی عکاس ہے۔
چین میں نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد چینی قیادت نے درست سمت میں بروقت اور تیز رفتار فیصلے کئے جن کے مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔چین میں وسط فروری کے بعد سے نوول کورونا وائرس کے حوالے سے حوصلہ افزا اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ صوبہ حوبے اور ووہان شہر سے باہر انفیکشن یا اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ملک بھر میں کسی بھی قسم کی کوئی معاشرتی بدامنی نہیں ہے۔ روز مرہ زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ اس وقت مریضوں کے مقابلے میں ہسپتالوں میں بیڈ زیادہ ہیں۔ حتی کے حالیہ دنوں ایک عارضی اسپتال مریضوں کی کم تعداد کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ تمام کامیابیاں چینی نظام کی مرہون منت ہیں
ڈاکٹر بروس ایلورڈ ، جن کی قیادت میں عالمی ادارہ صحت کی طبی ٹیم نے چین کا دورہ کیا تھا وہ کہتے ہیں وبا کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے چین سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ مریضوں کو تلاش کرنا، انہیں صحت مند افراد سے الگ کرنا اور ان کے قریبی رابطے میں رہنے والے لوگوں کو نگرانی میں رکھنا چین کے بہترین اقدامات میں شامل ہیں۔
پانچ مارچ کو چین کی وزارت خارجہ اور قومی صحت عامہ کمیشن کے متعلقہ انچارج نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وبا کے مقابلے میں چین صف اول میں کھڑا ہے اور چین نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر صحت عامہ کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ما جو شو نے کہا کہ چین نے دنیا میں وبا کے پھلاؤ کو روکنے کے لئے بڑی کوشش کی ہے اور عالمی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ وبا کےخلاف لڑائی میں چین تنہا نہیں ہے، ایک سو ستر سے زائد ممالک کے سربراہان اور چالیس سے زائد عالمی اداروں کے سربراہوں نے چین کے لیے حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ بہت سے ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے لیے طبی سازو سامان عطیہ کیا ہے ۔ اب جبکہ وبا دنیا میں پھیل رہی ہے چین وبا سے شدید متاثرہ ممالک کے لیے امداد فراہم کرنے اور وبا کی روک تھام کے لیے عالمی تعاون کرنے پرتیار ہے ۔
چین نے عالمی برادری کے ساتھ وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات کا بر وقت تبادلہ کیا ہے۔ جس نے نہ صرف دوسرے ممالک کے لیے قیمتی وقت بچایا ہے ، بلکہ وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی برادری کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔
دنیا نے دیکھا ہے کہ وبا پھوٹنے کے بعد چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیرونی ممالک کے رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے برقرار رکھے ، دورے پر آئے ہوئے بیرونی مہمانوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین اپنے عوام کی سلامتی اور صحت کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ عالمی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بھی اپنی بھر پورکوشش کر رہا ہے ۔
چینی سربراہ کی قیادت میں نظام کی برتری کو بروے کار لاتے ہوئے چین نے سب سے کم عرصے میں وبا کی روک تھام کی اور اس طرح پوری دنیا کو انسداد وبا کی تیاری کے لیے قیمتی وقت فراہم کیا ۔چونکہ چین نے سب سے پہلے اس وبا کو دریافت کیا تھا ، لہذا چین نےنہایت شفاف انداز میں معلومات عالمی براردی کے ساتھ شئیر کیں، جس سے چین کی نیک نیتی کا اظہار ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین نے ڈبلیو ایچ او کی ماہر ٹیم کو دورہ چین دعوت دی تاکہ وہ جان سکیں کہ چین کس طرح اس وبا کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کررہا ہے۔ دورے کے بعد چینی اور غیر ملکی ماہرین کی مشترکہ طور پر جاری کردہ معائنہ رپورٹ کے ذریعےعالمی برادری کو اہم رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
در حقیقت ، چینی قیادت اپنے ملک میں وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی مدد بھی کررہا ہے۔
اس وبا سے لڑنے کے لئے چین کی جانب سے کی جانے والی کوششیں نہ صرف چین کے اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہیں بلکہ عالمی امراض کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے بھی بھرپور تعاون فراہم کرتی ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں وائرس شکست کھا رہا ہے اور انسانیت جیت رہی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.