
بیجنگ میں خدمات کا بین الاقوامی تجارتی میلہ
جمعرات 3 ستمبر 2020

زبیر بشیر
چین میں خدمات کا بین الاقوامی تجارتی میلہ آج چار ستمبر کو شروع ہورہا ہے، نو ستمبر تک جاری رہنے والے اس میلے کا موضوع "عالمی خدمات سے مشترکہ خوشحالی کا حصول " ہے۔
(جاری ہے)
عالمی تجارت میں بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور رکاوٹوں کے پیش نظر پیٹر بارکر نے کہا: "ہم تجارتی رکاوٹوں اور تجارتی جنگوں کے خلاف ہیں۔" انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ سپلائی لائن کو مزید لچکدار بنانے کے لئے تعاون کو مضبوط بنائے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے وبائی بحران سے احسن طور پر نمٹا ہے۔ اس میلے کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ چین نے کس مضبوط طریقے سے وبائی صورتحال کا سامنا کیا اور اقتصادی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔
میلے میں 17000 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ اس دوران 2000 سے زائد آف لائن اور 4000 سے زائد آن لائن نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ میلے میں عالمی خدمات تجارتی سمٹ ، صنعتی کانفرنسز اور پیشہ ورانہ فورمز سمیت دیگر سات اقسام کی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ سروسز ٹریڈ میلے میں 190 فورمز اور مذاکراتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی ، مشاورتی اجلاسوں سے متعلق آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ کار اپنائے جائیں گے۔
چین کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ منڈی تک رسائی کی وسعت سے شعبہ خدمات کا دروازہ مزید کھولا جائے گا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بو آو ایشیائی فورم اور چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سمیت مختلف مواقع پر خیال ظاہر کیا کہ شعبہ خدمات کا دروازہ مزید کھول کر چین میں مکمل طور پر کھلے پن کا نیا ڈھانچہ قائم کیا جائے گا ۔
معاشی ترقی کے رجحان اور عالمی اقتصادی و تجارتی اصول کے لحاظ سے دیکھا جائے تو شعبہ خدمات کسی بھی ملک کی اعلی معیاری ترقی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ ایشیا عالمی خدمات کی تجارت میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے ، جبکہ چین ترقی کا ایک اہم انجن بن گیا ہے۔ 2019 میں ، چین کی خدمات کا درآمد ی اور برآمد ی حجم 785 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا ، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
موجودہ وبا کی صورتحال کے تحت ، تمام ممالک کو باہمی فائدےاور جیت پر مبنی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک دوسرے کی منڈیوں کو کھولنے سے ، ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا یا جائے گا اور اس وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے بہتر اور تیز ی سے نجات حاصل کی جائے گی ۔
چین میں خدمات کا بین الاقوامی تجارتی خدمات کی تجارت کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی جامع سرگرمی کی حیثیت سے نا صرف چین کی خدمات کی تجارت کے بہتر معیار اورمستحکم بیرونی تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن سکتا ہے بلکہ دنیا کے صنعتی و کاروباری اداروں کو بھی نئے تجارتی موقع فراہم کرے گا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.