حریت کانفرنس کے قائدین کو آزاد کشمیر کی عوام کا محبت بھرا پیغام ملنا چاہئے ، اپوزیشن کو ہماری مہمان داری پسند نہیں آتی ، پیپلزپارٹی کی قیادت پر مقبوضہ کشمیر کے قائدین حریت کا دورہ آزاد کشمیر کو بعض عقل کے اندھے الیکشن مہم سے جوڑ رہے ہیں، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان کا بیان

اتوار 16 دسمبر 2012 15:54

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس کے قائدین“ کو آزاد کشمیر کی عوام کا محبت بھرا پیغام ملنا چاہئے ، اپوزیشن کو ہماری مہمان داری بھی پسند نہیں آتی ، پیپلزپارٹی کی قیادت پر مقبوضہ کشمیر کے قائدین حریت کا دورہ آزاد کشمیر کو بعض عقل کے اندھے الیکشن مہم سے جوڑ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت اور اس کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ایشو نمبرون رکھا اور پیپلزپارٹی کی قائم ہونے کی بنیادی کشمریوں کی تحریک آزادی قائدین حریت ریاست کے مہمان ہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ ریاست کی دیکھ بھال پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے وہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن انارکی نہ پھیلائے بلکہ حریت کانفرنس کے وفد کے احترام میں حکومتی پروگرام میں مل کر دونوں اطراف کی قیادت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے اپنی تجاویز مرتب کرکے وفاق کو بھیجیں ، سردار غلام صادق خان نے کہا کہ اپوزیشن سوچ سمجھ کر بیان بازی کرے اور کردار کشی کی روش ترک کرے ، اختلاف برائے اصلاح ضرور کریں پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کی ہر اچھی تجویز اور بات کو سرآنکھوں پر لیتی ہے ، سردار غلام صادق خان نے کہا کہ سب مل کر حریت کانفرنس کے قائدین کو بھارتی تسلط اور پاکستان کی آزاد فضاؤں میں رہنے کا نقشہ پیش کریں۔