محکمہ موسمیات کی کل سے پیرتک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بارش کی پیشگوئی سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر،سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت اور دادو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ،جیکب آباد، رحیم یار خان، موہنجوداڑو 46، خانپور، پڈعیدن اور سکھر میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 21 مئی 2015 11:32

محکمہ موسمیات کی کل سے پیرتک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کل جمعہ سے پیرتک اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بارش کی پیشگوئی سنادی ،سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت اور دادو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ،جیکب آباد، رحیم یار خان، موہنجوداڑو 46، خانپور، پڈعیدن اور سکھر میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، جبکہ بالائی فاٹا اور مالاکنڈ ڈویڑن میں بعض مقامات پرتیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا تاہم جمعہ سے سوموار کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان ) میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت اور دادو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ،جیکب آباد، رحیم یار خان، موہنجوداڑو 46، خانپور، پڈعیدن اور سکھر میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔