یوم دفاع پر آرمی چیف کے جی ایچ کیو میں خطاب سے قوم کے حوصلے بلند اور بھارت میں مودی سرکار کے ایوانوں میں زلزلے سا خوف طاری ہوا ‘کشمیر پالیسی پر بیان سے کشمیری جنرل راحیل کے دلیرانہ اقدام کو کبھی نہیں بھول سکتے

مسلم لیگ(ن)حلقہ نمبر پانچ کے سیکرٹری جنرل کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان کا بیان

بدھ 7 ستمبر 2016 13:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ(ن)حلقہ نمبر پانچ کے سیکرٹری جنرل کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان نے کہا کہ یوم دفاع پر چیف آف آرمی سٹاف کے جی ایچ کیو میں خطاب سے قوم کے حوصلے بلند اور بھارت میں مودی سرکار کے ایوانوں میں زلزلے سا خوف طاری ہوا کشمیر پالیسی پر بیان سے کشمیری چیف آف آرمی سٹاف کے دلیرانہ اقدام کو کبھی نہیں بھول سکتے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں ،ماؤں،بہنوں پر جو ظلم وستم کیئے جارہے ہیں اس پرعالمی دنیا کی خاموشی سنگین جرم کے مترادف ہے کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کی تحریک آزادی کشمیر ان کی آزادی کے مشن سے آگئے نکل گئی ہے لگتا ہے کہ اب بھارت کی بربادی کا وقت قریب آچکا ہے اور ایک بھارت سے کئی پاکستان جنم لینے والے ہیں ،نریندرمودی انسانیت کا قاتل اسے اقتدار ملا ہی بھارت کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیئے ہے برہان وانی شہد سمیت لاکھوں کشمیریوں کا خون رنگ لارہا ہے مسئلہ کشمیر نئی جان پکڑ رہا ہے انشاء اللہ کشمیریوں کو بہت جلد آزادی ملنے والی ہے میاں نوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی کشمیر پالیسی پردوٹوک موقف اورمیاں نوازشریف کی جانب سے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگرکرنے اور خصوصی وفددنیا بھر میں بھیجنے کے فیصلے سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے میں تقویت ملے گئی مودی کے کشمیر وپاکستان مخالف بیانات کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہے ہیں اور کشمیریوں پرظلم وستم کی بھی پرزورالفاط میں مذمت کرتی ہے اورعالمی دنیا سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عالمی دہشت گرد بھارت کو لگام دیں اور کشمیریوں کا بنیادی حق حق خوداریت انہیں دیا جائے تاکہ وہ بھی آزادی کی سانسیں لے سکیں۔