
حکومت اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی بھرپور کوششیں
شام ویمن اورمشرق وسطیٰ و افریقہ میں جاری تنازعات کے باوجود مسئلہ کشمیر پورا سال اقوام متحدہ کے ایوانوں میں گونجتا رہا وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب ان کوششوں کا نقطہ عروج رہا
جمعرات 22 دسمبر 2016 12:54

(جاری ہے)
اس کے بعد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی موثر کوششیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پر عزم انداز میں جاری رکھیں ۔ انہوں نے نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد میں اضافے سے بھی آگاہ کیا ۔
ان کی ان کوششوں کا اعتراف اقوام متحدہ میں تعینات دنیا بھر کے ممالک کے مندوبین نے بھی کیا او راس بات کو تسلیم کیا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی ثابت کرنے میں ناکام ہوا ہے ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارہ کے نئے سربراہ انٹونیوگوٹریز سے ملاقات میں بھی اس معاملے کو اٹھایا، جو یکم جنوری 2017ء سے اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اس کی کئی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کے قتل اورنہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا معاملہ اٹھایا اور مسئلہ کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب ہونے اور اس حوالہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کو اقوام متحدہ کی بڑی ناکامی قرار دیا۔ ان کوششوں کے نتیجہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو تشویشناک قرار دیا۔ اس طرح جنرل اسمبلی کے صدر پیٹر تھامسن نے بھی کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سلامتی کونسل کے صدر فوڈ سیک نے کونسل کو اس حوالہ سے بریفنگ دی ۔عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بھارتی اور پاکستانی مندوبین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں پاکستان مندوبین نے بھارت کے نام نہاد دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس دوران سلامتی کونسل کو 15خطوط لکھے جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم اور اس مسئلہ کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوڑی حملہ دراصل مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش تھی۔ بھارتی فوجیوں نے حالیہ عرصہ کے دوران ایک سو سے زیادہ کشمیریوں کو قتل ، سینکڑوں کو بصارت سے محروم اور ہزاروں کو زخمی کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ ایک اور پاکستانی مندوب ٹیپو عثمان نے بھارتی دعوئوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حقائق تبدیل نہیں ہوئے۔ کشمیر کا متنازعہ ہونا بین الاقوامی سطح پر مسئلہ ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور بھارتی سیکیورٹی اہلکار بنیادی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں ۔ پاکستان سبوتاژ اور تخریب کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور عزم کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے اور پاکستان کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
-
خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی
-
صدر پوٹن سے 'بہت جلد' ملاقات کا امکان ہے، ٹرمپ
-
شام: سویدا میں جنگ بندی معاہدہ کے باوجود فرقہ وارانہ تصادم جاری
-
کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملوں سے امن کو خطرہ لاحق
-
فلسطینی علاقوں میں این جی اوز کے خلاف ممکنہ اسرائیلی کارروائی پر تشویش
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کے تجارتی مسائل معاشی ترقی میں رکاوٹ
-
ہیروشیما برسی: جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق وجودی خطرے کا خاتمہ ضروری
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
-
نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں تجارتی خسارے میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.