اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات معطل ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ اس مسئلے کا پر امن حل ضروری ہے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی پاکستان میں ہسپانوی سفیر مسٹر کارلوس مورلس سنشز سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 4 اگست 2017 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان میں ہسپانوی سفیر مسٹر کارلوس مورلس سنشز کی ملاقات کی ، صدر آزاد کشمیر نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپنے حالیہ دورہ سپین کی تفصیلات سے آگاہ کیا، سردارصدر مسعود خان نے کہاکہ صدر مسعود خان نے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات معطل ہیں جس کی وجہ سے جنوبی ایشاء میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

اس مسئلے کا پر امن حل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوصدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان میں ہسپانوی سفیر مسٹر کارلوس مورلس سنشز کی ملاقات کی ، صدر آزاد کشمیر نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپنے حالیہ دورہ سپین کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سپین میں بڑی تعداد میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے لوگ آباد ہیں۔

بار سلونہ ، میڈرد اور کتلونیا میں انہوں نے تارکین وطن کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ اور اٴْن پر زور دیا کہ وہ سپین کے مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے نئے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہسپانیہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ سپین انسانی جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والا ملک ہے۔ اسی ناطے سے ہم اٴْمید کرتے ہیں کہ سپین کی حکومت اور سیاستدان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں گے۔ ہسپانوی سفیر مسٹر کارلوس مورلس سنشز نے صدر مسعود خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ اس مسئلے کا پر امن حل ضروری ہے۔