
کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج،
پولیس فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی، آئی جی سنھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس ایس پی ویسٹ آئی جی سندھ کی مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،اورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 17 اپریل 2018 15:05

(جاری ہے)
والد نے اورنگی ٹائون میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم منگل کی صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔
لواحقین اور اہل محلہ نے جمشید پمپ پر ایم پی آر اورنگی روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث مظاہرین نے سڑک بند کر دی۔بچی سے زیادتی پر کیا جانے والا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس فائرنگ پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں پولیس پر شدید پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جب کہ پولیس علاقے سے فرار ہوگئی ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر شدید پتھرائو کیا اور میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مظاہرین کے پتھرائو سے پولیس موبائل اور میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے سر پر گولی لگی ہے۔ تینوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،شواہداورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ عمرشاہد نے کہا کہ مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق 7سالہ مقتولہ بچی کی لاش گزشتہ روز شام کو منگھوپیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتولہ کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔بچی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.