
کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 افراد شدید زخمی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا
مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس ایس پی ویسٹ آئی جی سندھ کی مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،اورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 17 اپریل 2018 16:00
(جاری ہے)
والد نے اورنگی ٹائون میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم منگل کی صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔
لواحقین اور اہل محلہ نے جمشید پمپ پر ایم پی آر اورنگی روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث مظاہرین نے سڑک بند کر دی۔بچی سے زیادتی پر کیا جانے والا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جس کے سر پر گولی لگی۔پولیس فائرنگ پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں پولیس پر شدید پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جب کہ پولیس علاقے سے فرار ہوگئی ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر شدید پتھرائو کیا اور میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مظاہرین کے پتھرائو سے پولیس موبائل اور میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ادھر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،شواہداورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ عمرشاہد نے کہا کہ مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق 7سالہ مقتولہ بچی کی لاش گزشتہ روز شام کو منگھوپیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتولہ کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔بچی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.