کراچی، 29اپریل کا جلسہ مہاجر اتحاد ویکجہتی کی لازوال داستان رقم کریگا، شاہد فراز

مہاجر مخالف قوتوں اور سازشی عناصر کو باور کرادیگا کہ مہاجر قوم نا صرف مہاجر پرتلے متحد ہے بلکہ آفاق احمد کی سیاسی بصیرت اور فکرو فلسفے کی سیاست پر مکمل اعتماد کرتی ہے، سیکریٹری جنرل مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان )

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ 29اپریل کا جلسہ مہاجر اتحاد ویکجہتی کی لازوال داستان رقم کریگا،اور مہاجر مخالف قوتوں اور سازشی عناصر کو باور کرادیگا کہ مہاجر قوم نا صرف مہاجر پرتلے متحد ہے بلکہ آفاق احمد کی سیاسی بصیرت اور فکرو فلسفے کی سیاست پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔

شاہد فرازنے نیو کراچی میں مہاجربزرگ مشاورتی کانسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی مومنٹ کی جانب سے لیاقت آباد فلائی آور پر کئے جانے والا جلسہ کراچی کی تا ریخ میں ہونے والے بڑے جلسوں میںسے ایک ہوگا ، جس میں ہم قوم کے بزرگوں، ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوںاور نوجوانوں کوبھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد فراز نے کہا کہ تمام رنجشوں ،اختلافات اور سیا سی وابستگی کو پس پشت ڈال کر اس عظیم الشان جلسے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں،کیونکہ یہ جلسہ مہاجر شناخت ، بقاء اور آنے والی نسلوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی بحالی کیلئے منعقد کیاجارہا ہے۔

شاہدفراز نے کہا کہ گزشتہ روز آفاق احمد کی جانب سے نئے صوبے اور کالا باغ ڈیم کے قیام کا بنیادی مطالبہ جسے پورا کرنا حکومت اور مقتدر اداروں کیلئے لازمی امر ہے،سند ھ کی تقسیم کوئی انوکھی بات نہیںدوسرا صوبہ سندھ میں بن جانے سے سند ھ کو کیا خطرہ ہے، زمین یہی رہیگی ،لوگ یہی آباد رہنگے ،اس صوبے کو کوئی اٹھا کے امریکہ یاکینڈانہیں لے جائیگا صوبے بننے کا عمل ملک کی ترقی کیلئے ہے،اور جو اسکا مخالف ہے وہ پاکستان کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتا۔

شاہد فراز نے کہا کہ کا لا باغ ڈیم برسوں سے اسکی تعمیر التوا کے شکار ہے،سندھ کے تعصب پسند لیڈران بے یقینی کا شکار ہیں کہ پنجاب اسکا پانی روک لے گا وہ یہ بات بھول جاتے ہیں، کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے،بھارت نہیں جس نے پانی کا روخ موڑ کے پاکستانیوں کو پیاسا مارنے کی سازش تیار کی ہے ،اور کالاباغ ڈیم کا نہ بننا بھارتی سازش کی رہموار کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے جسے ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دینگے۔