پاکستان کے ساحلی جزیرے حنبھس میں تمر کے درخت لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیاگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:46

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان کے ساحلی جزیرے حنبھس میں تمر کے درخت لگا کر پہلے سے قائم ریکارڈ کو مات دیکر نیا عالمی رکارڈ قائم کرلیا ساحل سمندرآلودگی کو روکنے کیلئے ٹھٹھہ کے ساحلی علائقے کیٹی بندر کے قریب جوھو میں آبی پودے تمر کے رائیزو فوریا کی قسم کے 4 چارلاکھ 4چار ھزار 83 درختوں کی بوائی فی گھنٹہ کرکے عالمی رکارڈ قائم کرلیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے رفیع اللہ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمر کا پودہ لگاکر آغاز کیا جس میں محکمہ جنگلات کی 6 رضاکار ٹیموں نے حصہ لیا فی ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل تھی اس موقع پر جوھو کے گوٹھ اسماعیل جت میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی موجودگی میں خطاب کرتیکہا کہ نواز شریف نے ٹھٹھہ اور سندھ کی عوام سے جو وعدے کئے وہ وفا نہ ہوسکے جسے اپنے دور اقتدار میں وٹ کے تقدس کا علم نہیں وہ آج وٹ کے تقدس کی باتیں کرتا ہے ملک میں قومی پالیسی ناہونے کی وجہ سے آج ساحلی علائقوں میں میٹھے پانی کے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ساحلی علائقے بحرانی کیفیت کا شکارہیں سمندر کی تباہی کوروکنے کیلئے حکومت سندھ اقدامات کرے کوسٹل ھائی وے کی مرمت بند کی تعمیر کی جائے تاکہ علائقے کی عوام کو بنیادی سھولیات میسر آسکیں.2013 کے مینگروز کی بوائی کا آج رکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک سے اکثریت میں کامیاب ہوکر عوام کے دلوں پر راج کرے گی جیالے عوامی رابطے بحال کریں تاکہ عوام کو کے مسائل حل ہوسکیں.