تحریک انصاف حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام کیلئے عذاب ثابت ہوئی ہے ‘ حکومت کی دو سال کی کارکردگی زبانی جمع تفریق کے علاوہ ایک پیسے کا زمین پر کوئی کام نہیں کیا ہے‘ جس شخص نے نیلم کی عوام سے تبدیلی کے نام پر عوام سے 41 ہزار کا مینڈیٹ لیا ہے اس کا کردار چراخ بیگ سے بھی بدتر ثابت ہوا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایڈمنسٹریٹر سردار الیاس بیگ نے حکومت کی دوسالہ کاکردگی پر وائٹ پیپر شائع کردیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایڈمنسٹریٹر سردار الیاس بیگ نے حکومت کی دوسالہ کاکردگی پر وائٹ پیپر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام کے لئے عذاب ثابت ہوئی ہے ۔

حکومت کی دو سال کی کارکردگی زبانی جمع تفریق کے علاوہ ایک پیسے کا زمین پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔ جس شخص نے نیلم کی عوام سے تبدیلی کے نام پر عوام سے 41 ہزار کا مینڈیٹ لیا ہے اس کا کردار چراخ بیگ سے بھی بدتر ثابت ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی سب سے پہلے ٹائون کمیٹی کیل کو کتم کر کے اہم نوعیت کے علاقہ کو تعمیر و ترقی کے عمل سے محروم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں 15 ملازمین کو نکال کر ایک انگوٹھا چھاپ چیئرمین لگایا جس نے ترقیاتی ادارے کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔ سپیکر غلام قادر نے تعلیمی پیکیج کو ختم کر کے نیلم کے عوام کو ان پڑھ اور جاہل رکھنے کی ناکام کوشش کی وادی نیلم کی 300 سے زائد آسامیوں کو منتقل کر دیا گیا ہے تین سو آسامیوں میں صرف15 آسامیاں نیلم کے تعلیمی اداروںکو ملی ہیں وہ پی ایس سی میں دال دی گئی ہیں۔

تمام سرکاری محکمہ جات میں نیلم کے آسامیوں پر باہر سے بخلاف تقرریاںکر کے نیلم کے تعلیمیافتہ بے روزگار نوجوانوں کا حق پامال کیا جا رہا ہے۔ محکمہ شاہرات اور اے کے ایم آئی ڈی سی میں تو چپڑاسی بھی باہر سے بھرتی کئے گئے ہیں۔ عوام اپنے نمائندہ سے حق طلب کرتے ہیں تو موصوف عمائدین زعماء کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آتا ہے۔ وادی نیلم میں رشوت کرپشن بدعنوانیان عروج پر ہیں۔

وادی نیلم کی سیاحت کے فروغ کے لئے پانچ ارب اقتصادی راہداری سے محروم کیا گیا ہے۔ دو سال سے نیلم میں سیاحت کی صنعت تباہی کے دھانے پر ہے۔ دو سالوں میں نیلم میںسیاحت کی اندسٹری کو 20 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ وزیر سیاحت نے نیلم کا ایک دورہ کرنا بھہ گوارہ نہیں کیا ہے۔ عوام سوال پوچھتے ہیں مسٹر غلام قادر جو اعلان میاں نواز شریف نے 24 جون2011 میں کیا تھا اس پر عملدرآمد کیون نہیں ہوا ہے۔

نواز شریف نااہل ہوکر جا چکا ہے۔ مسٹر سپیکر بھی رفو چکر ہونے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے لیکن عوام کے ساتھ جو جھوٹ فراڈ ہوا ہے اس کاذمہ دار کون ہے۔ سابق حکومتوں کے منظور شدہ یا شروع کر دہ منصوبون پر شاہ غلام قادر اپنی تختیان لگا کر چرب زبانی سے کریڈٹ لینے کے چکر میں ہے۔ لیکن عوام موصوف کی بیوقوفیوں سے واقف ہو چکے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ میں دو سال میں دس کروڑ کے ترقیاتی فنڈز سیاسی رشوت کی نذر ہوئے انتطامی عہدوںپر نااہل لوگون کو لگایا گیا ہے جنھوں نے پورے سسٹم کا بیڑا ٖغرق کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وادی نیلم کے تمام میگا منصوبہ جات التواء کا شکار ہیں۔ شونٹھر ٹنل، آٹھمقام تائوبٹ سڑک کا منظور شدہ منصوبہ غلام قادر کی سیاسی ہوس کا شکا رہوا موصوف نیلم کی عوام کو کچھ دینے کے بجائے جو کچھ ان کے پاس تھا وہ بھی چھینا جا رہا ہے ۔ نیلم کی عوام نے سینگھ لگوانے کے بجائے کان بھیم کٹوا دئیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں دھاندلی کی پیدوار ہے میاں نواز شریف نی4 ارب روپے کشمیر کونسل سے نکال کر آزاد کشمیر میں منحرف اور بد کردار ٹولے کو آزادکشمیر کے عوام پر مسلط کیا ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے ساتھ ہی آزادکشمیر میں بے رحم احتساب شروع کیا جائے گا۔ شاہ غلام قادر فاروق حیدر نوازشریف کا کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر ان سے پائی پائی کاحساب لیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کی رقم ان کی جائیدادیں نیلام کر کے ریاست کے خزانے میں جمع کروائے گے۔