جموں کشمیر کے عوام کو جب تک ان کی مرضی و منشاء کے مطابق پیدائشی حق نہیں مل جاتا کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی،

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے،بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کروایا جائے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و جموں کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کاپارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 19:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و جموں کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کو جب تک ان کی مرضی و منشاء کے مطابق پیدائشی حق نہیں مل جاتا کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے،بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کروایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر اراکین نثار احمد راتھر، مولوی محمد رفیق، شبیر نانوائی، ریاض احمد، فیاض احمد سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر ذور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ان کو پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردار اد اکرے۔

(جاری ہے)

طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاسکتا، بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے اور دونوں ممالک کو اس تنازعے کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا اور کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق انہیں پیدائشی حق دینا ہوگا۔ جموں کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت بار بار اس بات پر ذور دے رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسے کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے مگر بھارت کشمیریوں کو پیدائشی حق سے محروم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہیںاور مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین طریقہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں۔

ہندوستان، پاکستان اور کشمیرکے عوام کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل بامعنی مذاکرات ہیں اور کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔