بار کونسل آف انڈیا نے کٹھوعہ بار ایسوسی ایشن کو آصفہ کیس میںکلین چٹ دیکر خود کر بے نقاب کر دیا، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بارایوسی ایشن نے بار کونسل آف اندیا کی طرف سے کٹھوعہ بار ایسوسی ایشن کو آصفہ آبروریزی اور قتل کیس میں کلین چٹ دینے پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بار کونسل آف اندیاکی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کٹھوعہ کے وکلا ء نے پولیس کے کرائم برنچ کی ٹیم کوآٹھ سالہ آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے مجرموں کے خلاف عدالت میں چارچ شیٹ جمع کرانے سے نہیں روکا تھا۔

ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کیا بار کونسل آف انڈیا نے کٹھوعہ بار کی وہ پریس ریلیز نہیں پڑھی جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ بار کے احتجاج کی وجہ سے کرائم برانچ کی ٹیم کو چارچ شیٹ جمع کرائے بغیر واپس جانا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا کہ بار کونسل آف انڈیا نے کٹھوعہ بار کے وکلا کے احتجاج کی ویڈیو کو بھی نظر اندا ز کیا۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا نے کٹھوعہ بار ایسوسی ایشن کو آصفہ کیس میں کلین چٹ دیکر نہ صرف کشمیریوں بلکہ ہر باضمیر شخص کے بھروسے کو ٹھیس پہنچا ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارکونسل آف انڈیا نے کٹھوعہ کے وکلا کی شرمناک حرکت اور آصفہ کیس کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کے بدنیتی پر مبنی مطالبے کی حمایت کر کے خود کو بری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔