Live Updates

کہتا اصول والاہوں، سینیٹ الیکشن میں وصول والا بن گیا،شہبازشریف

زرداری اورنیازی ایک،ایک کوگیارہ کہتےہیں،ہم الیکشن میں ان کونودوگیارہ کردیںگے،عمران خان نےمنفی6 میگاواٹ بجلی دی،کے پی کھا کرلاہورآتےہو؟ لاہورآؤ! لاہورمیں عوام نہیں ہمارےکام استقبال کریںگے۔مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 18:00

کہتا اصول والاہوں، سینیٹ الیکشن میں وصول والا بن گیا،شہبازشریف
مردان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہتا اصول والاہوں،سینیٹ الیکشن میں وصول والا بن گیا،زرداری اور نیازی ایک ،ایک کوگیارہ کہتے ہیں،ہم الیکشن میں ان کونودوگیارہ کردیں گے، عمران خان نے منفی 6میگاواٹ بجلی دی،کے پی کھا کرلاہور آتے ہو؟ لاہور آؤ ! لاہور میں عوام نہیں ہمارے کام استقبال کریں گے۔

انہوں نے آج مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدرمسلم لیگ ن پہلی مرتبہ آپ کے پاس آیا ہوں۔ عمران خان نے کے پی میں ہسپتال ،اسکول اور یونیورسٹیاں بناؤں گا۔لیکن کیا کیا ہے؟ عمران خان نے دن رات دھرنا دھرناکام نہ کرنا کیا ہے۔بی آرٹی کی آڑ میں سارے شہر کوکھود کرتباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن پشاور میٹروبس 75ارب میں بن رہی ہے۔ہم نے 27ارب میں میٹروبس گیارہ مہینوں میں مکمل کرکے دکھائی۔

انہوں نے کہاکہ آپ کویاد ہوگا۔سب کوکچھ ٹھیک کردوں گا۔پشاور میں ریڈی ریڈنگ ہسپتال ہے لیکن عمران خان نے ایک بھی ٹیچنگ ہسپتال نہیں بنایا۔ بیٹی عاصمہ کے ساتھ زیادتی ہوئی توٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ لاہور پشوتونوں کا ہے پشاور میرا ہے۔کے پی میرا اور پنجاب آپ کاہے۔ایک ارب درخت لگانے کا جھوٹ بولا۔ احتساب کمیشن بنایا؟ انہوں نے کہاکہ 2013ء میں بجلی جاتی تھی لیکن واپس نہیں آتی تھی۔

نوازشریف سی پیک لے کرآئے ہم نے بجلی کے منصوبے لگائے۔عمران خان نے بجلی کے منصوبے لگانے کاوعدہ کیا لیکن عمران خان نے منفی 6میگاواٹ بجلی دی۔وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اللہ نے موقع دیا توہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصول کا نعرہ لگانے والا شخص کرپشن کیخلاف احتجاج کی بات کرتا ہے۔سینیٹ الیکشن آیا تواصول کی والا شخص وصول والا آدمی بن گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کے پی کھا کرلاہور آتے ہو؟ لاہور آؤ لاہورمیں عوام نہیں ہمارے کام تمہارا استقبال کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر کادورہ دھرنوں سے ملتوی ہوا۔اس کافائدہ مودی کوہوا۔جبکہ پاکستان کونقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ایک اور دوگیارہ کہتے ہیں۔لیکن ہم االیکشن میں ان کونودوگیارہ کردیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخواہ کی ہرڈویژن میں ٹیچنگ ہسپتال بنائیں گے۔ کے پی انڈوومنٹ فنڈزقائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اور پانچ لاکھ بچے بچیو ں کووظائف دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دانش سکول لندن کے تعلیمی اداروں اور ایچی سن کالج کے ہم پلہ ہیں۔ایچی سن میں امراء کے بچے جاتے ہیں جبکہ دانش سکولوں میں غریبوں کے بچوں کومفت تعلیم ملتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات