Live Updates

مینار پاکستان جلسہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ لاہور اب ن لیگ کا نہیں بلکہ عمران خان کا ہے،خالد جاوید

پیر 30 اپریل 2018 22:56

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء پی پی 136سے امیدوارمیاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ لاہور اب ن لیگ کا نہیں بلکہ عمران خان کا ہے ، انتخابات میں تحریک انصاف لاہور سمیت پنجاب بھر سے کلین سویپ کریگی، وفاق اور تمام صوبوں میں تحریک انصاف حکومت قائم کریگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہناتھا کہ12 سال تک کے بنیادی تعلیم میں ایک ہی نصاب لائیں گے، پورے ملک میں ایک نصاب پڑھایا جائیگا اور بچوں کو انگلش میڈیم اسکولوں میں ملنے والی توجہ دیں گے۔ تحریک انصاف 11 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن میں جائے گی اور نکات کے ایک ایک پوائنٹ پر پیپر جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح بھاشا ڈیم کی تعمیر اور ہائیڈل پاور منصوبے ہوں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے اور صنعت کے لیے بجلی کی قیمت جنوبی ایشیا میں سب سے کم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف قوم کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ چونکہ لٹیرے سیاستدانوں نے قوم کا بہت زیادہ استحصال کیا ہے ۔اب ان مفاد پرستوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ عام انتخابات میں عوام ان کو مسترد کرینگے تو ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔پاکستان میں بہت جلد عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی ۔ عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ سیاستدانوں نے اپنے مقاصد کیلئے عوام کااستحصال کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف محرومیوں کا شکارعوام کو ان لٹیروں اور مفاد پرستوں سے نجات دلائے گی۔ عام انتخابات میں مفاد پرست بھاگ جائیں گے۔ عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات