Live Updates

خان صاحب نے جن کے خلاف تبدیلی کا نعرہ لگایا آج ان کے ساتھ ہی بیٹھے ہیں ،کرپشن ختم کرنے کے دعویدارنے خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن ادارہ ہی ختم کر دیا

وزیرمملکت طلال چودھری کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت

پیر 30 اپریل 2018 22:44

خان صاحب نے جن کے خلاف تبدیلی کا نعرہ لگایا آج ان کے ساتھ ہی بیٹھے ہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انٰصاف کے سربراہ عمران خان نے پانچ سال قبل جس تبدیلی کانعرہ لگایا تھا اس کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، عمران خان نی2011 ء جیسا شو کرنے کی کوشش کی لیکن گزشتہ 2 سالوں میں تبدیلی کے کپڑے اتر گئے ہیں ،خان صاحب نے جن کے خلاف تبدیلی کا نعرہ لگایا آج ان کے ساتھ ہی بیٹھے ہیں کرپشن ختم کرنے کے دعویدارنے خیپرپختونخوا میں اینٹی کرپشن ادارہ ہی ختم کر دیا ہے ،پیرکویہاں سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ 11 نکات کے حوالے سے سوال کیاکہ میں پوچھتا ہوں کہ آپ ان نکات کے ذریعے کیا تبدیلی لائیں گے ، آپ نے پانچ سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی مگرآپ کے پاس دکھانے کے لئے کچھ نہیں،آپ نے لوٹوں کواپنے ساتھ ملا لیا ہے البتہ آپ کی دونہیں ایک والی بات ٹھیک ہے کہ عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیںاورآپ نے تیرکوووٹ دینے کاوعدہ کرلیا ہے ، وزیرمملکت نے کہاکہ آپ نے ملک میں ایک نصاب لانے کی بات کی ہے ، قوم کوبتائیں کہ کیا آپ کے بچے پاکستان میں ہیں پشاورمیںپڑھتے ہیں ،نہیں ہرگز نہیں بلکہ آپ کے بچے سنٹرل لندن میں شہزادوں کی طرح رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے عمران خان سے کہاکہ جن گیارہ نکات کاآپ نے اعلان کیا ہے ان 11 نکات کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں کیا کیاگیاہی انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں نواز شریف کلین سویپ کرے گا ، طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ اگران کوحکومت ملی تو تین ماہ میں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے، لیکن کرپشن کی بجائے انہوں نے اپنے صوبے میں اینٹی کرپشن کے محکمے کو ہی فارغ کردیا۔

انہوں نے تعلیم اورصحت پر توجہ دینے کا کہا تھا کہ ملک کے تمام اسپتال شوکت خانم اور یونیورسٹیاں نمل کی طرح چلیں گی لیکن پشاور یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹ رہی ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اب تک کیا تبدیلی آئی ہے ۔ آپ نے کے پی کے میں 5 سال حکومت کی، اگرکچھ کیا ہوتاتو اسکرین پر دکھاتے لیکن دکھانے کے لیے کچھ ہوتا تو دکھاتے‘ انہوں کہا کہ عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیں، سینیٹ میں سب نے یہ دیکھ لیا ہے ،ایک صدر دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے، لیکن اب ہم صدر اوروزیراعظم سینیٹ کی طرح نہیں بننے دیں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، جس میں ہم نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ اس کے بر وقت انعقاد کا فرض بھی ادا کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات