سندھ کے عوام صوبے کی ترقی کے لئے میاں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں،علی اکبر گجر

منگل 8 مئی 2018 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری ،جدید موٹرویز ، ایٹمی قوت اور معاشی ترقی کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کردیں جس کی بدولت دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں. عدالتی فیصلوں کے احترام میں قائد نواز شریف نے اپنے وژن کا علم میاں شہباز شریف کے ہاتھوں میں تھما دیا ہی.

قوم نے گذشتہ دس سالوں میں میاں شہباز شریف کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب کو ترقی کے اعلی اہداف حاصل کرتے دیکھا ہے اور اب پنجاب سے باہر خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے عوام بھی اپنے صوبوں کو پنجاب کے ہم پلہ دیکھنے کے لئے میاں شہباز شریف جیسی قیادت کے منتظر ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبے کی ترقی کے لئے میاں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں.

پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں، قصبوں کو جدید حالات کے مطابق لانے کے لئے میاں شہباز شریف کو موقع دیں ان شا اللہ سندھ ملک کا سب سے خوشحال صوبہ بن جائے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اندرون سندھ آمد پر ان کے استقبال کے لئے ہالا روانہ ہونے سے پہلے علی اکبر گجر نے اپنے دفتر گلشن جمال میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو لوٹ مار، کرپشن اور قبضوں کے ماہرین سندھ کے ماضی کے حکمرانوں کیاقتدار میں واپسی کسی صورت قبول نہیں ،سندھ کے لوگوں نے لسانیت، روٹی کپڑے اور مکان کے نام پر بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن بدلے میں انہیں مزید کرپشن لوٹ مار اور قبضے ہی ملے ہیں اس لئے اب سندھ کا ہر باشندہ کرپشن مافیاوں سے نجات کے لئے میاں شہباز شریف کی طرف دیکھ رہا ہی.

کراچی سمیت سندھ کے عوام اپنے صوبے کو لاہور اور پنجاب کے ہم پلہ دیکھنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں. علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام ، لسانیت، کرپشن اور قبضوں میں ملوث ماضی کے دو سوتیلے بھائیوں کے فریب سے بچیں اور میاں شہباز شریف کی قوت بن کر سندھ کو مزید تباہی اور انارکی سے بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں کا حصہ بن کر اپنا تاریخی کردار ادا کریں�

(جاری ہے)

�#