مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں استصواب رائے میں ہی مضمر ہے‘وزیر قانون

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں استصواب رائے میں ہی مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکا ۔

کشمیریوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی کوئی دہشت گرد ی نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے باور کرایا کہ بھارتی پراپیگنڈہ کشمیریوں کو ان کی منزل مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی سے دور نہیں کر سکتا۔ درحقیقت مودی سرکارمقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ کشمیر ی مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں لہذا ان کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہیں نکل سکتا۔