سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ‘مسلم لیگ ایک نظریے کا نام تھا ‘لیکن آج مسلم لیگ اقتدار کے بھوکے لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہے ‘یہ بیان میاں نواز شریف کا زاتی ہو سکتا ہے پارٹی پالیسی نہیں

مسلم لیگ جنوبی باغ کے رہنما حاجی افتخار مغل کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 15 مئی 2018 15:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ جنوبی باغ کے رہنما حاجی افتخار مغل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان غیر زمہ دارانہ ہے مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ایک نظریے کا نام تھا لیکن آج مسلم لیگ اقتدار کے بھوکے لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہے یہ بیان میاں نواز شریف کا زاتی ہو سکتا ہے پارٹی پالیسی نہیں‘ مسلم لیگ کے اندر بے شمار اچھے اور محب وطن لوگ موجود ہیں البتہ میاں شہباز شریف پاکستان اور مسلم لیگ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ممبئی حملہ کے ساتھ پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی افتخار مغل نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان سے شوائد مانگے ہندوستان کوئی شوائد نہ دے سکا البتہ پاکستان کے اندر جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں بھارت برائے راست ملوث ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت آٹھ لاکھ آرمی کے زریعے کشمیریوں کا قتل عام کر کے تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے لیکن عالمی طاقتیں پھر بھی خاموش یہ ان کے لیے سوالیہ نشان کافی ہے انہوں نے کہا کہ کلبوش انڈیا ایجنسی کا ایک آفیسر ہے جس نے خود پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے جو سینکڑوں پاکستانیوں کا قاتل ہے اس کو فوری پھانسی دینی چائیے انہوں نے کہا کہ پاستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔