مسئلہ کشمیر کا واحد حل صرف خودمختار ی ہے ‘پاکستان اور بھارت الحاق اور اٹوٹ انگ کا نعرہ ختم کر کے کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دے ‘تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ‘بھارت کشمیریوں پر فوری طور پر ظلم وستم بند کرے

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما مشتاق احمد کشمیری کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما مشتاق احمد کشمیری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل صرف خودمختار ی ہے ‘پاکستان اور بھارت الحاق اور اٹوٹ انگ کا نعرہ ختم کر کے کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں بھارت کشمیریوں پر فوری طور پر ظلم وستم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداداوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مشتاق حسین کشمیری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کشمیر سے اپنی فوجیوں کا انخلا کر کے کشمیری عوام کی مرضی سے کشمیر کا حل نکالیں تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کو ملنے کے لیے بغیر پاسپورٹ اور ویذہ کے ملنے کی اجازت دی جائے تاکہ 70 سال سے بچھڑے کشمیری آپس میں مل سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر آئین سے الحاق کی شق نکال کر تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے دفعہ 74اور کشمیر کونسل کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں آزادنہ الیکشن ہو سکیںانہوں نے کہا کہ اگر لبریشن فرنٹ اور کشمیری قوم آزادی چاہتے ہیں تو وہ فوری طور پر متحد ہو جائیں تاکہ آزادی جلدی ممکن ہو سکے ۔