کشمیر کے طول وعرض میں معصوم شہریوں کا لہو بہایا جارہا ہے‘ یاسین ملک

سرینگر میں شہید نوجوانوں فیاض احمدحمال اور عادل احمد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

بدھ مئی 15:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیر کے طول وعرض میں معصوم شہریوں کا لہو بہایا جارہا ہے اور دنیا میںکوئی اس قتل عام کو روکنے کی کوشش نہیں کررہا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک اپنے پارٹی وفد کے ہمراہ سرینگر میں شہید ہونے والے نوجوانوں فیاض احمدحمال اور عادل احمد کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

عادل احمد کو بھارتی فورسز کی گاڑی نے جان بوجھ کر کچل کر شہید کردیا تھا۔ محمدیاسین ملک کی قیادت میں وفد جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند خواجہ بازار سے تعلق رکھنے والے مومن نبی کے گھر بھی گیا اور ان کے والدکے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ فرنٹ چیئرمین نے انٹرنیشنل ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نظربند نوجوان مومن نبی کی حالت زار کا نوٹس لیں اور اسے رہائی دلانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔