نہتے فلسطینیوںکا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ باب ہے ‘حریت رہنمائوں اور تنظیموں کاشدید ردعمل
دنیا کی بڑی طاقتیں کمزور قوموں کے جملہ انسانی حقوق کو پیروں تلے روند رہے ہیں ‘اقوامِ متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے
بدھ 16 مئی 2018 21:34
(جاری ہے)
حریت رہنمائوںنے اسرائیلی جارحیت اور نوآبادیاتی طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو یہ حق نہیں حاصل کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارلحکومت بنائے۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ دنیا بھر میں مظلوموں کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں کاجائزہ لیتے ہوئے نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کریں۔سیدعلی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا کہ جموںوکشمیر کے عوام غم و الم کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ برابر شریک ہیں۔انہوں نے مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برادری اور مسلم امہ کی خاموشی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کیاس مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوںپر انسانیت سوز مظالم ڈھانے کا جواز فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے زیادہ فلسطینی عوام کا دکھ اور درد کوئی دوسرا بہتر طور پر نہیں سمجھ سکتا ، کیونکہ کشمیری عوام خود بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سب سے زیادہ شکار ہیں۔سینئر حریت رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا محمد عباس انصاری نے بھی اپنے بیانات میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطنیوں کی شہادت پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے قتل عام کی ذمہ داری براہ راست اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کی پشت پناہی کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے جس نے اسرائیل کوفلسطینیوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔حریت رہنمائوں جاوید احمد میر، محمد یوسف نقاش ، محمد اقبال میرمشتاق الاسلام ،بشیر احمد طوطا، دختران ملت ترجمان رفعت فاطمہ، مسلم لیگ اورووئس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر عبدالرئوف خان نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے عصر حاضر کی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.