بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیاں نافذ

جمعرات 17 مئی 2018 12:55

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل ہفتہ کو ہی پورے مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاںنافذ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی بڑی تعداد کو پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپر جموںاورسرینگر کے شہروںمیں تعینات کیاگیا ہے ۔ بھارتی فوج متعدد علاقوںمیں گشت بھی کر رہی ہے ۔ نریندر مودی 330میگا واٹ کے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے افتتاح کیلئے ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ۔